نوٹ بندی حق بجانب ملک کے مفاد میں اقدام
سخت گیر فیصلوں سے حکومت خائف نہیں۔ میانمارمیں ہندوستانی برادری سے وزیرا عظم کا خطاب
ینگون
پی ٹی آئی
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج نوٹ بندی کو حق بجانب قرار دیا جس پر تنقید کی جارہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی حکومت ملک کے مفاد کے تحت بڑے اور سخت گیر فیصلوں سے خوفزدہ نہیں ۔ میانمار میں مقیم ہندوستانیوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ان کی حکومت اس قسم کے فیصلہ کرسکتی ہے کیونکہ وہ ملک کو سیاست سے بالا تر سمجھتی ہے۔ گزشتہ سال8نومبرکو نوٹ بندی کے اعلان کے ساتھ انہوں نے پاکستانی مقبوضہ کشمیر میں سرجیکل حملوں اور یکم جولائی سے نافذ کردہ جی ایس ٹی کو بھی ایک بڑااور سخٹ گیر فیصلہ قراردیا جو ان کی حکومت نے کیا ہے ۔ نوٹب ندی کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعظم نے بتایا کہا س کا مقصد کالے دھن کی روک تھام تھا جب کہ اس سے ان لاکھوں افراد کی شناخت میں مددملی ہے جن کے بینک کھاتوں میں کروڑہا روپئے تھے لیکن انہوں نے کبھی بھی انکم ٹیکس نہیں دیا تھا انہوں نے یہ بھی بتایا کہ گزشتہ تین ماہ کے دوران دو لاکھ کمپنیوں کے رجسٹریشن کو منسوخ کیا گیا کیونکہ انہیں کالے دھن کی الٹ پھیر کا مرتکب پایا گیا ۔ کرپشن سے نمٹنے ان کی حکومت نے پانچ سوا ور ہزار روپے کے کرنسی نوٹس پر امتناع عائد کیا۔ انہوں نے بتایا کہ چند مٹھی بھر بد عنوان افراد اپنی غلط کاری کی قیمت ایک سو پچیس کروڑ عوام سے ادا کروارہے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ یہ باتہمارے لئے قابل قبول نہیں ہے ۔ اپنے35منٹ طویل خطاب میں مودی نے یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کا کوئی پتہ نہیں تھا کہ کالا دھن کہاں سے آرہا ہے اور کہاں جارہا ہے ۔ نوٹ بندی فیصلہ پر اپوزیشن کی سخت تنقید کے پس منظر میں انہوں نے اس اقدام کو حق بجانب قرار دیا۔
demonetization in the interests of the country PM Modi
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں