اے دل ہے مشکل کی نمائش کے خلاف تھیٹر پر ایم این ایس کارکنوں کا دھرنا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-10-20

اے دل ہے مشکل کی نمائش کے خلاف تھیٹر پر ایم این ایس کارکنوں کا دھرنا

جموں
پی ٹی آئی
فلمسٹار کرن جوہر کے اس بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہ وہ مستقبل مین پاکستانی اداکاروں کے ساتھ کام نہیں کریں گے ، ایم این ایس نے آج یہاں ایک سنیما گھر کے باہر احتجاج کیا اور زور دے کر کہا کہ وہ ایک پردہ والی تھیٹروں اور ملٹی پلکسس میں فلم اے دل ہے مشکل کی نمائش کی اجازت نہیں دے گی ۔ بعد ازاں پولیس نے ایم این ایس کے فلمی شعبہ سے تعلق رکھنے والے چار کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔ وہ جنوبی ممبئی کے میٹرو سنیما ہال کے روبرو احتجاج کررہے تھے اور فلم اے دل ہے مشکل کی نمائش نہ کرنے کا انتظامیہ سے مطالبہ کررہے تھے۔ واضح رہے کہ اس فلم میں ایک پاکستانی اداکار فواد خان نے کام کیا ہے۔ آزاد میدان پولیس اسٹیشن کے ایک عہدیدارنے بتایا کہ ایم این ایس کارکن، تھیٹر کے باہر نعرہ بازی کررہے تھے۔ پولیس نے ان سے پر امن احتجاج کرنے کے لئے کہا،لیکن وہ ہماری بات سننے تیار نہیں تھے۔ ہم نے تا حال چار ایم این ایس کارکنوں کو گرفتار کیا ہے ۔ واضح رہے کہ فلم کے ڈائرکٹر کرن جوہر نے کل برہمی دور کرنے کی کوشش کرتے ہوئے فلم کی ریلیز نہ روکنے کی اپیل کی تھی اور کہا تھا کہ وہ مستقبل میں پاکستانی اداکاروں کے ساتھ کام نہیں کریں گے ۔ بہر حال راج ٹھاکرے کی زیر قیادت مہاراشٹرنو نرمان سینا نے آج کہا کہ اب سچائی کرن جوہر کے سامنے آگئی ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں