اسکولوں میں اردو کے لزوم کا کوئی منصوبہ نہیں - مرکزی وزیر پرکاش جاویڈکر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-08-05

اسکولوں میں اردو کے لزوم کا کوئی منصوبہ نہیں - مرکزی وزیر پرکاش جاویڈکر

نئی دہلی
پی ٹی آئی، یو این آئی
حکومت نے آج راجیہ سبھا کو مطلع کیا کہ حکومت اردو کو فروغ کے لئے کئی اقدامات کررہی ہے، لیکن اسکولوں میں اردو کی تعلیم کو لازمی قرار دینے کا منصوبہ نہیں ہے ۔ وقفہ سوالات کے دوران مرکزی وزیر فروغ انسانی وسائل پرکاش جاؤڈیکر نے کہا کہ حکومت دیگر زبانوں کے طرح عظیم زبان اردو کے فروغ کے لئے کئی اقدامات کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اردو تعلیم کو لازمی قرار دینے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خبر رساں ادارہ، یونائیٹیڈ نیوز آف انڈیا’یو این آئی‘کی جانب سے اردو کے فروغ میں کی جارہی کوششوں کی ستائش کی ۔ راجیہ سبھا میں مرکزی وزیر فروغ انسانی وسائل کے مرکزی وزیر پرکاش جاؤڈیکر نے کہا کہ یو این آئی کی اردو سرویس ، زبان اردو کے فروغ اور اس کی نشرواشاعت میں اہم رول ادا کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اردو تعلیم کی لازمیت اور اس زبان کے فروغ اور اس کی نشرواشاعت سے منسلک ایک سوال کے جواب میں راجیہ سبھا میں کہا کہ یو این آئی اردو سرویس بڑی تعداد مین اردو اخبارات کو اپنی خبریں فراہم کرتی ہے اور یہ خبریں ملک میں اردو بولنے والی بہت بڑی آبادی تک پہنچتی ہیں جس سے اردو زبان کو فروغ مل رہا ہے ۔ اردو زبان کے فروغ کے لئے کی جارہی دیگر اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ1054چھوٹے اخبارات کو بلا معاوضہ نیو زفیڈ بھی دی جائے گی۔ جاوڈیکر نے کہا کہ قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان اس زبان کی اشاعت میں وسیع پیمانے پر اپنی خدمات انجام دے رہی ہے ۔ دو اردو رسالے کی اشاعت کے ساتھ ساتھ اس نے1250کتابیںاور223 کتابچہ شائع کی ہیں۔ جاوڈیکر نے کہا کہ اردو طلبہ و طالبات کے لئے فاصلاتی تعلیم کے پروگرام بھی شروع کئے گئے ہیں جس میں73000سے زائد طلبہ نے داخلہ لیا ہے ۔ ترنمول کانگریس کے ندیم الحق نے یہ جاننا چاہا تھا کہ کیا حکومت اردو تعلیم کو اسکولوں میں لازمی بنارہی ہے؟

No plans to make Urdu compulsory in school education: Govt

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں