برادری چاہے تو سیاست میں شامل ہوں گا - ہاردک پٹیل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-07-18

برادری چاہے تو سیاست میں شامل ہوں گا - ہاردک پٹیل

احمد آباد
پی ٹی آئی
ہاردک پٹیل نے یہ اشارہ دیا ہے کہ اگر ان کا طبقہ چاہے تو وہ سیاست میں شامل ہوسکتے ہیں ۔ ان کے یہ کہنے پر گجرات میں تمام اپوزیشن پارٹیاں انہیں راغب کرنے میں مصروف ہیں کیونکہ پٹیل کوٹہ ایجی ٹیشن میں وہ کافی سرگرم رہے ہین ۔ بظاہر یہ ترغیب آئندہ سال ریاستی اسمبلی انتخابات پر نظر رکھتے ہوئے پیش کی گئی ہے ۔22سالہ شعلہ بیان قائد جو پٹیل طبقہ کو او بی سی کوٹہ میں شامل کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں وہ گجرات ہائیکورٹ کی جانب سے ضمانت منظور ہونے کے بعد جمعہ کو جیل سے رہا ہوئے ہین۔ ان کے سیاست میں سر گرم شامل ہونے کے موقع پر پوچھے گئے سوال پر انہوں نے اس کے امکان کو مسترد نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ میرے طبقہ کے لوگ فیصلہ کریں گے کہ آیا مجھے سیاست میں شامل ہونا چاہئے یا نہیں ۔ جب میرے طبقہ کے افراد مجھ سے کہیں تب میں فیصلہ کرسکتا ہوں ۔ میں یہ احساس نہیں رکھتا کہ ہمارے ملک اور عوام کے لئے کچھ کرنے کے لئے ہیں سیاست میں رہنا ضروری ہے۔ ان کے اس بیان کے بعد کانگریس، این سی پی اور اے اے پی کی بھیڑ لگی ہے کہ وہ اپنی پارٹیوں میں ہاردک کو شامل کرلیں ۔ پارٹیوں کے اس اقدام کو سیاسی منفعت سمجھاجارہا ہے جو آئندہ سال منعقد ہونے والے ریاستی انتخابات کو ذہن میں رکھے ہوئے ہیں۔ پاٹی دار طبقہ جس سے ہاردک متعلق ہیں ان کی ریاست میں خاصی تعداد ہے ۔ یہ جملہ آبادی کا دس فیصد ہیں۔ تا حال یہ طبقہ حکمراں بی جے پی کا بڑا حامی رہا ہے ۔ اپنے طبقہ کے کہنے پر سیاست میں شمولیت کی بات کرنے کے باوجود ان کا کہنا ہے کہ وہ سیاسی قائد نہیں بلکہ ایک سماجی قائد ہیں۔ ہاردک نے قبل ازیں رپورٹرس سے کہا تھا میں کسی سیاسی پارٹی میں شامل نہیں ہوں گا۔ یہ سب اندازے ہیں۔ جب وقت آئے گا آپ کو معلوم ہوجائے گا۔ اگرچیکہ گجرات میں این سی پی ایک چھوٹی پارٹی ہے ، اس کے صدر جینت پٹیل ہاردک کا خیر مقدم کرنے والوں میں پہلے تھے جب وہ سورت کی لاجپور جیل سے باہر آئے تھے۔ رکن اسمبلی پٹیل جو بوسکی کے نام سے مشہور ہیں کہا کہ ہاردک پٹیل کے لئے کسی بھی وقت ہماری پارٹی کے دروازے کھلے ہیں۔ سورت کانگریس کے قائدین ہاردک کے جیل سے باہر آنے کے دوران ان کا استقبال کرنے کے لئے موجود تھے اور ان کے خیر مقدم کے لئے پوسٹرس لگائے گئے تھے ۔ کانگریسی ترجمان منیش دوشی نے کہا کہ ہم نے ہاردک پٹیل اور ان کی ٹیم کو پیام پہنچادیا ہے کہ کوئی بھی شخص جو کانگریس پارٹی کے خیالات سے متفق ہو اس کا خیر مقدم ہے ۔ ہم ان سے ملاقات کرتے ہوئے ان کے تمام مسائل پر تبادلہ خیال کرنے تیار ہیں۔ اے اے پی کے قومی کنوینر اروند کجریوال نے بھی گجرات کے لئے اپنے حالیہ دورہ کے دوران ہاردک کے نام کی توثیق کی تھی ۔ رکن اسمبلی تلین کوتاڈیہ پٹیل کوٹہ ہڑتال کی تائید میں بی جے پی سے باہر ہوئے ہیں ان کے ساتھ بند کمرہ میں بات چیت کے دوران بتایا جاتا ہے کہ کجریوال نے ان سے کہا ہے کہ وہ پٹیل کوٹہ پر احتجاج کرنے والے قائدین کو عام آدمی پارٹی تک لائیں۔

Will contest polls if community gives mandate: Hardik Patel

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں