ہندوستان کی ترقی پڑوسی ممالک سے مربوط - مودی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-07-22

ہندوستان کی ترقی پڑوسی ممالک سے مربوط - مودی

نئی دہلی
پی ٹی آئی
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ ہندوستان کی ترقی اس کے تمام پڑوسیوں سے مربوط ہے ۔ وزیرا عظم نے اپنے بنگلہ دیشی ہم منصب شیخ حسینہ کے ساتھ پٹرایول، بینا پول زمینی بندرگاہ کا افتتاح کرنے کے بعد کہا کہ یہ بندرگاہ دونوں ممالک کے درمیان کلیدی تجارتی راستہ بن جائے گی ۔ اس پروگرام سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ خطاب کرتے ہوئے مودی نے جس میں چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی بھی شریک تھیں کہا کہ مربوط چیک پوسٹ ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان معاشی رابطہ کا کام کرے گا۔ معاشی ترقی ارو ایک دوسرے کے ساتھ رابطوں کو فروغ دینے پر زور دیتے ہوئے مودی نے کہا کہ ہندوستان کی ترقی اس کے پڑوسیوں سے مربوط ہے۔ جنوبی ایشیا کی سب سے بڑی زمینی بندرگاہ کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ یہ بنگلہ دیش اور ہندوستان کے درمیان تعلقات کا اہم سنگ میل ہے۔ دونں ممالک ایک دوسرے کے تعاون سے ترقی کے راستہ پر آگے بڑھیں گے ۔ پیٹیراپول۔ بینا پول دونوں ممالک کے درمیان ایسا کلیدی صنعتی راستہ ہے جس کے ذریعہ سے تقریبا پچاس فیصد تجارت ہوتی ہے۔پیٹرا پول کا مربوط چیک پوسٹ سیکوریٹی امگریشن کسٹم جیسی اہم سہولتوں کے ساتھ کام کررہا ہے ۔ مودی نے بتایا کہ ہر سال پندرہ لاکھ افراد اور دیڑھ لاکھ ٹرک اس چیک پوسٹ سے گزرتے ہیں ۔ مودی نے اس موقع پر حالیہ دہشت گرد حملوں میں انسانی جانوں کے اتلاف پر شیخ حسینہ سے گہرے دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ ہندوستان، دہشت گردی کے خلاف ان کی لڑائی میں ساتھ ہے وہ خود کو تنہا محسوس نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ یہ میرے اورمیرے ملک کے عوام کے لئے بڑے دکھ کی بات ہے کہ ڈھاکہ اور کشورگنج میں مقدس ماہ رمضان کے دران دہشت گردی سے متعلق دو واقعات پیش آئے ۔ یہ دکھ کی گھڑی ہے ۔ جب مندروں کے پجاریوں اور عام شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ مودی نے اس پروگرام میں حصہ لینے پر ممتا بنرجی کا بھی شکریہ ادا کیا۔

India's progress linked to that of its neighbours: Modi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں