پارلیمنٹ کے آئندہ اجلاس میں جی ایس ٹی بل کی منظوری یقینی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-07-15

پارلیمنٹ کے آئندہ اجلاس میں جی ایس ٹی بل کی منظوری یقینی

نیو یارک
پی ٹی آئی
مرکزی وزیر نتن گڈ کری نے اس اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ اہم ترین جی ایس ٹی بل پارلیمنٹ کے آنے والے مانسون اجلاس میں منظور کرلیاجائے گا۔ انہوں نے معاشی ترقی میں اضافہ، بیرونی سرمایہ کاری کے ذڑیعہ کروڑہا کروڑ ڈالرس اور مختلف شعبوں میں تکنیکی مہارت پیدا کرنے حکومت کی جانب سے نافذ کیے گئے مختلف اقدامات کا تذکرہ کیا۔گڈ کری نے اس شہر کے اپنے دورہ کے آخری دن یہاں ہندوستانی قونصل خانہ میں کل منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ جی ایس ٹی سب سے اہم مسئلہ ہے اور مجھے پورا یقین ہے کہ پارلیمنٹ کے آئندہ اجلاس میں ہم اس بل کو منظور کرالیںگے، کیونکہ کئی بہت ساری جماعتیں اس کی تائید کررہی ہیں۔ مرکزی وزیر برائے شوارع نے کہا کہ نریندر مودی حکومت معاشی اصلاحات کے نفاذ کے لئے متعدد اقدامات کرتی رہی ہے، تاکہ ملک میں سرمایہ دار دوست ماحول پیدا کیا جاسکے۔ گڈ کری نے جو ایک ہفتہ طویل سرکاری دورہ پر امریکہ میں ہیں ، کہا کہ حکومت ، اقتصادی اور انتظامی اصلاحات پر اور فیصلہ سازی کے عمل میں تیزی لانے پر توجہ مرکوز کررہی ہے، تاکہ معاشی ترقی کو فروغ دیاجاسکے ۔ مختلف انفراسٹرکچر اور ترقیاتی پراجکٹس کے لئے ماحولیاتی و جنگلاتی منظوری حاصل کرنے کے طریقہ کار میں بھی تیزی لائی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب جس طرح فیصلہ سازی کا عمل آگے بڑھ رہا ہے، عوام اور سرمایہ داروں کے ذہنوں میں کوئی شکوک و شبہات نہیں رہین گے ۔ ملک کی شبیہ تبدیل ہوچکی ہے اور بیرونی سرمایہ کارہندوستان میں سرمایہ کاری کرنے میں بے حد دلچسپی رکھتے ہیں ۔ گڈ کری نے قبل ازیں عالمی مالیاتی قد آور کمپنیاں جے پی مورگن اور گولڈ میان سچس میں متعدد سرمایہ داروں کے ساتھ بات چیت کی ۔ انہوں نے کہا کہ سرمایہ داروں کا رد عمل کافی مثبت رہا ہے اور انہوں نے ہندوستان میں سرمایہ کاری سے گہری دلچسپی ظاہر کی ہے۔ گڈ کری منگل کے روز واشنگٹن سے یہاں پہنچے اور انہوں نے نیو یارک سٹی کا دورہ کیا ۔ انہوں نے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ اور ٹرانسپورٹیشن میں عہدیداروں سے ملاقات کی، تاکہ انٹلیجنٹ ٹریفک نظام کو سمجھ سکیں جو ٹریفک کے انصرام کے لئے انفارمیشن ٹکنالوجی استعمال کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہندوستان کے میٹرو شہروں میں اسے نافذ کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں ۔ بعد ازاں انہوں نے صنعت کاروں کے ساتھ بات چیت میں حصہ لیا ، جو انڈوامریکہ چیمبر آف کامرس میں منعقد ہوئی ۔ ایڈیشن سکریٹری برائے جہاز رانی آلوگ سریواستو اور جوائنٹ سکریٹریز ہائی وزیر روہت سنگھ نے ہندوستان میں میری ٹائم اور ہائی ویز شعبہ پر تفصیلی پرنٹیشن دیا۔ انہوں نے مختلف سرمایہ کاری کے مختلف مواقع اور سرمایہ کاروں کے لئے تجارت میں آسانی پیدا کرنے حکومت کی جانب سے کیے مختلف اقدامات کا تذکرہ کیا۔

Ensure GST Bill Passage next session of Parliament

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں