حکومت چھوٹے تاجرین کا گلا گھونٹ رہی ہے - راہول گاندھی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-04-07

حکومت چھوٹے تاجرین کا گلا گھونٹ رہی ہے - راہول گاندھی

نئی دہلی
پی ٹی آئی
راہل گاندھی نے احتجاجی جوہریوں کی حمایت کرتے ہوئے آج غیر نقرئی زیورات پر ایک فیصد ایکسائز ڈیوٹی کو بی جے پی حکومت کی جانب سے تاجرین پر قاتلانہ حملہ قرار دیا تاکہ بڑے صنعت کاروں کو فائدہ پہنچایاجاسکے ۔ کانگریس کے نائب صدر نے جو یہاں جنتر منتر پر آل انڈیا بلین جیولر اینڈ سورنا کرفیڈریشن کی ریالی سے خطاب کرتے ہوئے ایک بار پھر مرکز کی میک ان انڈیا پہل کا مذاق اڑایا اور کہا کہ اس کا جو لوگو(علامت) ہے وہ ببر شیر ہے جو چھوٹے تاجرین کا گلا گھونٹ دینا چاہتا ہے ۔ راہول گاندھی نے کہا یہ آپ پر کسائز ڈیوٹی نہیں ہے ، بلکہ قاتلانہ حملہ ہے، آپ کو قتل کیاجارہا ہے ، لیکن آخر آپ کو کیوں قتل کیاجارہا ہے اور اس سے کسے فائدہ پہنچے گا؟ راہول گاندھی نے کہا سب سے پہلے تو بڑے تاجرین کو فائدہ پہنچے گا اور اس کے بعد ان لوگوں کو فائدہ ہوگا جو دباؤ ڈالتے ہوئے اور بلیک میل کرتے ہوئے آپ کے منافع میں سے پیسہ وصول کرتے ہیں ۔ یہ ببر شیر،6بڑے صنعت کاروں سے تعلق رکھتا ہے ، جو آپ کا خون چوسنا چاہتے ہیں اور دلالی کے ذریعہ کمانا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے مہاتما گاندھی کے اقوال کا حوالہ دیتے ہوئے چرخے کے نشان کا میک ان انڈیا کے نشان( ببر شیر) سے تقابل کیا اور کہا کہ چرخے کو چھوٹے تاجرین، کسانوں اور مزدوروں سے طاقت ملتی تھی ، جب کہ ببر شیر کو مٹھی بھر پانچ تاچھ بڑے صنعت کاروں سے طاقت ملتی ہے ۔ جب مودی جی سے میک ان انڈیا کے بارے میں بات کرتے ہیں تو وہ دراصل پانچ تا چھ بڑے صنعت کاروں کا حوالہ دے رہے ہوتے ہیں۔ زیورات کے کاروبار سے جڑے ہوئے تاجرین دس ہزار کروڑ روپے مالیتی فیکٹریز نہیں رکھتے ۔ ان کے صرف چھوٹے یونٹ ہیں ۔ اس ریالی میں کانگریس کے جنرل سکریٹری دگ وجئے سنگھ ، سابق چیف منسٹر ہریانہ بھوپیندر سنگھ ہوڈا ، ان کے لڑکے وروہتک کے رکن پارلیمنٹ وپیندر ہوڈا اور دہلی کانگریس کے صدر اجئے ماکن بھی موجود تھے ، جہاں عوام نے بی جے پی کے خلاف نعرہ بازی کی۔

Modi govt strangulating small businesses: Rahul

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں