تلنگانہ پبلک سروس کمیشن گروپ-II کتاب میں اہانت رسول کے خلاف احتجاج - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-01-24

تلنگانہ پبلک سروس کمیشن گروپ-II کتاب میں اہانت رسول کے خلاف احتجاج

حیدرآباد
منصف نیوز بیورو
بنڈلہ پبلیکشن شیوم روڈ عنبر پیٹ کی جانب سے تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کے گروپ۔IIاور، پیپرIIسیکشن نمبر1کے لئے شائع ہونے والی کتاب وجیتا کامپیٹیشن کے صفحہ120پر نعوذ باللہ حضور اکرم ﷺ کی فرضی تصویر اور مضمون کی اشاعت میں گستاخی کی گئی ہے جس کا تذکرہ قابل اعتراض اور ناقابل برداشت ہے۔ تلگو زبان میں شائع اس مضمون کا عنوان ہنوستان میں مذہب اسلام کی آمد ہے۔ اس مضمون میں حضور ﷺ کی شان میں قابل اعتراض الفاظ تحریر ہیں ، جس پر مختلف تنظیموں کی جانب سے پبلیشر کے خلاف شدید برہمی کا اظہار کیاجارہا ہے ۔ مجلس تحفظ ختم نبوت کی جانب سے جاری کردہ پریس نوٹ میں اس مضمون اور تصویر کی اشاعت پر شدید احتجاج کیا گیا ہے اور ڈی سی پی ساوتھ زون وی ستیہ نارائنہ سے ایک وفد نے ملاقات کرتے ہوئے اس کتاب کی اشاعت پر احتجاج کیا اور پبلیشراور کتاب کے مصنف کے خلاف ایک مقدمہ درج کرکے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔ مسلم نوجوانوں کی کثیرتعداد نے آج شام عابڈز پ ولیس اسٹیشن کے روبرو گستاخانہ مضمون اور تصویر کی اشاعت پر احتجاج کیا گیا ۔ نوجوان ہاتھوں میں پلے کارڈ تھامے ہوئے پبلیشر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ اس سلسلہ میں ایک علیحدہ شکایت دبیر پورہ پولیس اسٹیشن میں بھی درج کرائی گئی ہے ۔

Strong Protest From muslim community against TSPSC Book which publish By Vijetha Publication

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں