پی ٹی آئی
سی پی ایم کے جنرل سکریٹری سیتا رام یچوری نے آج اشارہ دیا ہے کہ پارٹی مغربی بنگال میں کانگریس کے ساتھ اتحاد پر غور کررہی ہے تاہم فیصلہ پارٹی کی ریاستی کمیٹی پر چھوڑ دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ریاستی کمیٹی کو ئی موافق فیصلہ لیتی ہے تو قطعی فیصلہ مرکزی کمیٹی کرے گی ۔ انہوں نے بتایا کہ جہاں تک انتخابی حکمت عملی کا سوال ہے ریاستی کمیٹی ہی صورتحال کی بنیاد پر فیصلہ لے گی ، جب ریاستی کمیٹی کا فیصلہ ہوجائے گا تب مرکزی کمیٹی اور پولیٹ بیورو اس پر غور کریں گے اور قطعی فیصلہ لیں گے ۔ سیتا رام یچوری یہاں صحافیوں سے بات کررہے تھے ۔ کل پرکاش کرت نے کہا تھا کہ پارٹی میں ابھرنے والی سیاسی صورتحال سے نمٹنے کے لئے لچکدار حکمت عملی ہمیشہ اختیار کی جاتی ہے اور کہا تھا کہ سیاست میں کوئی بھی ہاں یا نہ نہیں ہوتا۔ یچوری نے پیر کو بتایا تھا کہ اس سلسلہ میں فیصلہ اور مشاورت جنوری میں کی جائے گی۔ سیاسی حلقوں میں یہ بات سر گرم بحث کا موضوع بنی ہوئی ہے کہ کانگریس سی پی ایم کے درمیان اتحاد ہوسکتا ہے جہاں ٹی ایم سی کے اقتدار میں ان دونوں سیاسی جماعتوں کو حاشیہ پر کردیا گیا ہے ۔ سی پی ایم کا پانچ روزہ پلینری اجلاس یہاں منعقدہوا تھا جس میں تنظیم کو بہتر بنانے پر غور کیا گیا۔ ریاست میں37سال بعد ہونے والے اس اجلاس میں400قائدین نے شرکت کی جن میں پولٹ بیورو اور مرکزی کمیٹٰ کے ارکان شامل تھے ۔
Bengal committee to take call on alliance with Congress, Sitaram Yechury
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں