مرکز کے 17 وزراء کا آئندہ ہفتہ دورہ اتر پردیش - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-01-07

مرکز کے 17 وزراء کا آئندہ ہفتہ دورہ اتر پردیش

لکھنو
آئی اے این ایس
سیاسی لحاظ سے اہمیت کے حامل اتر پردیش کا آئندہ15دن کے دوران17مرکزی وزراء دورہ کریں گے ۔ بی جے پی ترجمان وجئے بہادر پاٹھک نے بتایا کہ ریاست کا دورہ کرنے والوں میں وزیر دفاع منوہر پاریکر( آگرہ) وزیر زمینی ٹرانسپورٹ نتن گڈ کری( لکھنو) ، وزیر فرٹٰلائزر اننت کمار (گورکھپور) وزیر زراعت رادھے موہن سنگھ(مرادآباد اور علی گڑھ) اور وزیر تغذیہ و سیول سپلائزرام ولاس پاسوان(آلہ آباد) شامل ہیں ۔ ترجمان نے مزید کہا کہ یہ وزرائ23لوک سبھا حلقوں کا احاطہ کریں گے ، عوام سے ملاقات کریں گے ۔اور ان کی تجاویز حاصل کریں گے ۔ وہ انہیں این ڈی اے حکومت کی جانب سے ان کی بہبود کے لئے متعارف کرائی گئی اسکیموں سے واقف کرائیں گے اور اپوزیشن جماعتوں بالخصوص کانگریس کو بے نقاب کریں گے ، جو پارلیمنٹ کی کارروائی میں خلل ڈالتی رہی ہے۔ پاٹھک نے مزید کہا کہ جولوگ کبھی مذاکرات میں شریک نہیں ہوئے وہ اس بات کو یقینی بنارہے ہیں کہ مباحث نہ ہوں ۔ اتر پردیش کا دورہ کرنے والے دیگر وزراء میں رام کرپال یادو(کشی نگر اور دیوریا) وزیر سائنس و ٹکنالوجی ہرش وردھن (سہارنپور) وزیر فروغ انسانی وسائل اسمرتی ایرانی (امیٹھی) مرکزی مملکتی وزیر برائے سماجی انصاف و با اختیاری وجئے سمپلا( بہرائچ) اور گری راج سنگھ( متھرا اور فیض آباد) شامل ہیں۔ چودھری ویریندر سنگھ ، بلند شہر میں ، پیوش گوئل بلیا اور پھولپور میں ، سنور لال جاٹ باغپت میں ، نہال چند جلاؤں میں ، اوپیندر کشواہا چندولی میں ، کرشن پال مظفر نگر اور جھانسی میں، راجیہ وردھن سنگھ راٹھور میرٹھ اور رامپور میں قیام کریں گے ۔ ان کے علاوہ دیگر وزراء کے پروگرام کو بھی قطعیت دی جارہی ہے ۔ اس اقدام کو پارٹی کارکنوں اور عوام سے مربوط ہونے بی جے پی کی قومی قیادت کی ایک کوشش کے طور پر دیکھا جارہا ہے ۔ قبل ازیں بعض اطلاعات میں کہا گیا تھا کہ پارٹی تیزی سے اپنی بنیادوں سے محروم ہورہی ہے ۔بی جے پی نے2014کے لوک سبھا انتخابات میں اپنے بل بوتے پر71نشستیں حاصل کی تھیں، جب کہ اس کی حلیف جماعت اپنا دل نے دو نشستیں جیتی تھیں ۔ واضح رہے کہ ریاست میں2017کے اوائل میں انتخابات مقرر ہیں ۔

17 Union Ministers to Tour Uttar Pradesh

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں