تلنگانہ میں پینے کے پانی کی فراہمی کا منصوبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-12-11

تلنگانہ میں پینے کے پانی کی فراہمی کا منصوبہ

حیدرآباد
یو این آئی
سیف واٹر نیٹ ورک( ایس ڈبلیو این) اور ہنی ویل انڈیا مشترکہ طور پر ریاست تلنگانہ کے محفوظ پانی سے محروم عوام کو موزوں ، قابل اعتماد و بھروسہ مند صاف پانی فراہم کریں گے۔ ہینی ویل انڈیا کے فنڈس سے ایس ڈبلیو این،25جل سیف واٹر اسٹیشن تعمیر کرے گا۔ یہ اسٹیشن اضلاع کریم نگر اور عادل آباد میں تعمیر کئے جائیں گے۔ ان اسٹیشنوں سے ان دو اضلاع کے 60ہزار افراد کو صاف و محفوظ پانی سربراہ کیاجائے گا۔ ان علاقوں کے عوام فلورائڈ سے متاثر ہیں ۔ ضلع کریم نگر میں دس سے زائد جل اسٹیشن کام بھی شروع کردئیے ہیں ۔ ملک بھر میں ایک سو ملین افراد کو محفوظ پانی کی سہولتوں سے محروم ہیں ۔ اس فہرست میں ریاست تلنگانہ کا دوسرا مقام ہے جہاں پینے کے پانی کے مسائل زیادہ ہیں ۔ وزارت صحت کے اعداد و شمار مطابق ریاست تلنگانہ کے1,174قریہ جات فلورسس سے متاثر ہیں ۔ پانی اور صفائی سے مربوط ناقص سہولتوں کے سبب70 تا80فیصد امراض پیدا ہوتے ہیں۔ یونیسیف کے ڈاٹا کے مطابق عادل آباد کے35فیصد اور کریم نگر کے64کلین کلین ، صاف پانی کی سہولتوں سے محروم ہیں ۔ ایس ڈبلیو این کے سی ای اوکرت سوڈرلنڈ نے کہا کہ ایس ڈبلیو این، صاف پانی کی سہولتوں کو فروغ دینے کے لئے کوشاں ہیں ۔ ایس ڈبلیو این، ہنی ویل انڈیا کے تعاون و اشتراک سے تلنگانہ کے60ہزار عوام کو صاف پانی فراہم کرنے کے منصوبے پر کام کررہے ہٰں۔ اس کے علاوہ ہماری یہ کوشش بھی رہے گی کہ ان اسٹیشنوں سے پانی کی مقدار میں اضافہ کیاجائے۔ حکومت اور سیول سوسائٹی اور بزنس کے تعاون سے ہم ملک بھر میں مزید عوام کو صاف پانی فراہ کرنے سے موقف میں آجائیں گے ۔ نیٹ ورک نے جل برانڈ کو فروغ دیا ہے جو اب قابل بھروسہ بن چکا ہے ۔

Telangana's drinking water supply project

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں