مودی اور نواز شریف ہی ہند و پاک کے عوام کو ملا سکتے ہیں - اداکار اوم پوری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-12-20

مودی اور نواز شریف ہی ہند و پاک کے عوام کو ملا سکتے ہیں - اداکار اوم پوری

لاہور
پی ٹی آئی
بالی ووڈ کے بزرگ اداکار اوم پوری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کے پاکستانی ہم منصب نواز شریف ہی دونوں ملکوں کے عوام سے عوام کے رابطہ کو یقینی بنا سکتے ہیں ۔ اوم پوری نے جو رفیع پیر تھیٹر ورکشاپ کے وزیر اہتمام فیسٹیول میں شرکت کے لئے سہ روزہ دورہ پر یہاں آئے ہوئے ہیں کہا کہ ہند۔ پاک کی حکومتون کو سخت گیر عناصر سے خوفزدہ نہیں ہونا چاہئے ۔ا وم پوری نے کل یہاں الحمرہ آرٹ سنٹر میں بین الاقوامی فلم فیسٹیول کے موقع پر کہا کہ پاکستانی اور ہندوستانی سرحدوں پر دو قفل لگے ہوئے ہیں۔ اور ان تالوں کی چابیاں نواز شریف اور مودی کے ہاتھ میں ہین ۔ ان تالون کو کھولنے سے دونوں جانب کے عوام کو ایک دوسرے کے ساتھ میل جول کا موقع فراہم ہوگا۔65سالہ اداکار نے کہا کہ ہندوستان کے80تا90فیصد عوام سیکولر ہیں اور انہیں پاکستانیوں سے کوئی مخاصمت نہیں ہہے ۔ اوم پوری نے کہا کہ جو ہندوستانی پاکستان کو ایک انتہا پسند ملک تصور کرتے ہیں وہ ان سے اکثر یہ کہتے ہیں کہ اگر ایسا معاملہ ہے تو پھر پاکستان میں اسکولوں اور مساجد میں کیوں بم نصب کئے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں تمام گمراہ افراد سے درخواست کرتا ہوں کہ نفرت کے طریقوں کو ترک کردیں ۔ اللہ نے بے قصور عوام کی جان لینے سے منع کیاہے، پھر انسان ہوتے ہوئے ایسے عناصر کیوں جانوروں کی طرح پیش آرہے ہیں ۔ اوم پوری جنہوں نے مختلف کردار نبھائے ہیں اور فلموں میں حقیقت کا رنگ بھرنے پر کئی ایوارڈس حاصل کئے ہیں، کہا کہ انہیں پاکستان میں اتنی محبت او ر عزت ملی ہے وہ ہر سال یہاں آنا چاہتے ہیں ۔ اپنی بچپن اور ابتدائی دور کی جدو جہد کی یادیں تازہ کرتے ہوئے اوم پوری نے کہا کہ جب ان کی عمر چھ سال تھی تو ان کے والد کو جو ریلوے ملازم تھے ، ریلویز کے اسٹور میں سمنٹ کی چوری کے الزام میں جیل بھیج دیا گیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ریلوے کوارٹرس خالی کرنا پڑا تھا اور میری ماں نے ایک کمرہ کرایہ پر لے لیا تھا اور انہوں نے میرے بڑے بھائی کو قلی کا کام کرنے ریلوے اسٹیشن بھیجا اور مجھے ایک چائے کی دکان پر گاہکوں کو چائے پلانے کے لئے بھیجا گیا تھا ۔ انہوں نے از راہ مزاح کہا کہ اگر میری چائے کی دکان ہوتی تو آج میں ہندوستان کا وزیر اعظم ہوتا۔ انہوں نے سامعین کو بتایا کہ ان کی پہلی فلم کا نام چور چور چھپ جا تھا ۔ انہوں نے نصیر الدین شاہ کے ساتھ اپنی دوستی کے بارے میں بھی بتایا کہ جن سے ان کی ملاقات نیشنل اسکول آف ڈرامہ میں ہوئی تھی۔

Om Puri: Only Narendra Modi and Nawaz Sharif can ensure people-to-people contact

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں