پی ٹی آئی
برطانوی یونیورسٹی آف وولور ہیمپٹن میں مشہور صنعتکارلارڈ سوراج پال نے اپنی بیٹی امبیکا کی یاد میں ایک نئی عمارت کا افتتاح کیا۔ انہوں نے افتتاحی خطاب میں توقع ظاہر کی کہ طلباء اور ٹیچرس کو اس سے تحریک حاصل ہوگی جو برطانیہ کامستقبل میں عمارت کو امبیکا پال بلڈنگ سے موسوم کرنے کی باضابطہ تقریب کے ساتھ ساتھ خصوصی کانسہ اور عود سے تیار ایک مجسمہ کی نقاب کشائی بھی کی گئی جسے عمارت کے باب الداخلہ پر نصب کیاجائے گا جو طلباء کو امبیکا پال کی یاد دلاتا رہے گا۔ پال ، اس یونیورسٹی کے چانسلر بھی ہیں۔ انہوں نے تقریب سے خطاب کے دوران مزید کہا کہ یہ میرے اور میرے خاندان کے لئے ایک خصوصی اور جذبات سے لبریز لمحہ ہے ۔ امبیکا ایک فرشتہ اور مینارہ نور تھی ۔ امبیکا پال بلڈنگ ان کی یاد میں ایک انتہائی مناسب خراج ہے جو ٹیچرس اور طلباء کے لئے یکساں طور پر تحریک و توانائی کا وسیلہ ہوئی۔
Lord Swraj Paul Opens New UK Varsity Building, Ambika Paul Building In Memory Of Daughter
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں