فیس بک مسلمانوں کے حقوق کے لئے لڑے گی - زکربرگ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-12-11

فیس بک مسلمانوں کے حقوق کے لئے لڑے گی - زکربرگ

نیویارک
پی ٹی آئی
دنیا بھر میں مسلمانوں کی تائید کا عہد کرتے ہوئے فیس بک کے سی ای او مارگ زکر برگ نے کہا ہے کہ سوشیل نیٹ ورکنگ کی سب سے بڑی کمپنی ان کے حقوق کے لئے لڑے گی اور ان کے لئے پر امن و محفوظ ماحول تیار کرے گی۔ کل ایک فیس بک پوسٹ میں زکربرگ نے لکھا کہ میں ہماری برادری اور دنیا بھر میں مسلمانوں کی تائید کے لئے اپنی آواز بلند کرنا چاہتا ہوں ۔ پیرس حملوں اور جاریہ ہفتہ نفرت کے بعد میں مسلمانوں کے خوف کو سمجھ سکتا ہوں کہ دوسروں کی کرتوتوں کے لئے انہیں نشانہ بنایاجائے گا۔31سالہ زکربرگ کا یہ تبصرہ امریکی ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امید وار ڈونالڈ ٹرمپ کے پیر کے دن اس مطالبہ کے بعد آیا ہے کہ امریکہ میں تمام مسلمانوں کا داخلہ ممنوع قرار دیاجائے۔ زکر برگ نے لکھا کہ اگر آپ اس برادری میں مسلمان ہیں تو فیس بک کا قائد ہونے کے ناطہ میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ آپ کا یہاں ہمیشہ خیر مقدم ہے ۔ ہم آپ کے حقوق کے تحفظ کے لئے لڑیں گے اور آپ کے لئے پر امن و محفوظ ماحول تیار کریں گے ۔ انہوں نے مزید لکھا کہ یہودی ہونے کے ناطہ میرے والدین نے مجھے سکھایا ہے کہ ہمیں تمام برادریوں پر حملوں کے خلا ف اٹھ کھڑا ہونا چاہئے۔آج یہ حملہ شاید آپ کے خلاف نہ ہو لیکن آئندہ کسی کی بھی آزادی پر حملے سبھی کو نقصان پہنچائیں گے ۔ ہمیں نا امید نہیں ہونا چاہئے ۔ جب تک ہم متحد ہیں اور ایک دوسرے میں اچھائی دیکھتے ہیں ، ہم سبھی کے لئے بہتر دنیا کی تعمیر کرسکتے ہیں ۔ جب کہ افسانوی باکسر محمد علی نے ریپبلیکن صدارتی امید وار ٹرمپ کی امریکہ میں مسلمانوں کا داخلہ ممنوع قرار دینے کی تجویز پر تنقید کی اور مسلمانوں سے کہا کہ وہ ان لوگوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں جو اسلام کو اپ نے ذاتی ایجنڈہ کے لئے استعمال کرتے ہیں۔ دنیا کی نہایت مشہور مسلمانوں میں ایک محمد علی نے بیان جاری کیا اور کہا کہ سچے مسلمان جانتے ہیں کہ نام نہاد اسلامی جہادیوں کا برپا کردہ تشدد ہمارے مذہب کے اصولوں کے خلاف ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ہمارے سیاسی قائدین، اسلام کے تعلق سے صحیح سوجھ بوجھ کے لئے اپنی پوزیشن استعمال کریں گے اور واضح کریں گے کہ ان گمراہ قاتلوں نے اسلام کے تعلق سے لوگوں کی رائے خراب کردی ہے ۔ چہار شنبہ کو علی کے اس بیان میں جو سب سے پہ لے این بی سی نیوز نے پیش کیا، ٹرمپ کا نام نہیں لیا گیا لیکن اس کا رخ امریکہ میں مسلمانوں کا داخلہ ممنوع قرار دینے کی تجویز پیش کرنے والے صدارتی امید وار کی طرف تھا۔ 73سالہ محمد علی پہلے عیسائی تھے ۔

Zuckerberg: Facebook will fight to protect Muslim rights

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں