شاہ رخ خان پاکستانی ایجنٹ - بی جے پی لیڈر اور سادھوی پراچی کی تنقید - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-11-04

شاہ رخ خان پاکستانی ایجنٹ - بی جے پی لیڈر اور سادھوی پراچی کی تنقید

srk-Sadhvi-Prachi
نئی دہلی
پی ٹی آئی
بالی ووڈ سوپر اسٹار شاہ رخان کو آج سینئر بی جے پی لیڈر کیلاش وجئے اورگیا اور متنازعہ ہندو توا لیڈر سادھوی پراچی نے قوم دشمن اور پاکستانی ایجنٹ قرار دیا اور ملک میں انتہائی عدم رواداری پائے جانے سے متعلق ان کے ریمارک کے لئے شدید تنقید کی ۔ بی جے پی جنرل سکریٹری اور مدھیہ پردیش کے سابق ریاستی وزیر وجئے ورگیا نے کہا کہ شاہ رخ خان کی روح پاکستان میں ہے حالانکہ وہ ہندوستان میں رہتے ہیں ۔ ایک دن قبل ہی اداکا رنے کہا تھا کہ ملک میں انتہائی عدم رواداری پائی جاتی ہے اور انہو ں نے عدم رواداری کے ماحول کے احتجاج کی تائید کی تھی ۔ وجئے ورگیا اور متنازعہ ہندو توا لیڈر سادھوی پراچی نے یہ تبصرہ ایک ایسے وقت کیا ہے جب حالیہ ہفتوں میں بی جے پی قائدین کی زبان بندی کرائی گئی ہے۔ وجئے ورگیا بہار اسمبلی انتخابات کے لئے پارٹی کی حکمت عملی بنانے والوں میں شامل ہیں۔وجئے ورگیا نے شاہ رخ خان ہنودستان میں رہتے ہیں لیکن ان کی روح پاکستان میں ہے۔ ان کی فلمیں یہاں کروڑوں کماتی ہیں لیکن وہ سمجھتے ہیں کہ ہندوستان غیر روادار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ قوم دشمنی نہیں ہے تو کیا ہے ۔ ہندوستان اقوام متحدہ کا مستقل رکن بننے کی کوشش کررہا ہے اور پاکستان کے بشمول تمام ہندوستان دشمن طاقتیں ایک سازش کررہی ہیں۔ بی جے پی لیڈر نے الزام لگایا کہ ملک میں عدم رواداری کا ماحول پیدا کرنے کی کوشش اسی سازش کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدم رواداری کے بارے میں شاہ رخ خان کا تبصرہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ وہ ہندوستان کی دشمن طاقتوں اور پاکستان کے اشاروں پر ناچ رہے ہیں ۔ آج جب پوری دنیا ہندوستان کا احترام کررہی ہے عدم رواداری میں اضافہ کی بات سے ملک دنیا کے سامنے کمزور ہوتا ہے ۔ بی جے پی لیڈر نے شاہ رخ خان سے ممبئی کے دھماکوں کے بارے میں سوال کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب 1993ء کے ممبئی دھماکوں میں سینکڑوں لوگ ہلاک ہوئے جب شاہ رخ خان کہاں تھے۔ جب26/11حملے ہوئے شاہ رخ خان کہاں تھے ۔ سادھوی پراچی نے شاہ رخ خان کو پاکستانی ایجنٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اس ملک کو بھیج دینا چاہئے ۔ انہوں نے مظفر نگر میں ایک عدالت کے احاطہ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شاہ رخ خان پڑوسی ملک پاکستان کا ایجنٹ ہے کیوں کہ وہ پاکستان کے نظریات کو ظاہر کرتے ہیں ایسے شخص کو پاکستان چلا جانا چاہئے ۔

Shah Rukh Khan a Pakistani agent, should go there: Sadhvi Prachi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں