غلام علی دسمبر میں دہلی میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-10-10

غلام علی دسمبر میں دہلی میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے

نئی دہلی
آئی اے این ایس
پاکستانی غزل گلو کار غلام علی نے دسمبر میں یہاں ایک کنسرٹ میں اپنے ہندوستانی مداحوں کو محظوظ کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے ۔ چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے یہ بات بتائی ۔ کجریوال نے جمعہ کی صبح اپنے ٹوئٹر پیج پر پوسٹ کیا کہ غلام علی صاحب ہم آپ کے بہت بڑے فیان ہین۔ ابھی آپ سے بات کر کے بہت اچھا لگا۔ دہلی میں دسمبر میں پروگرام پیش کرنے پر آمادگی کے لئے شکریہ۔ دہلی میں بر سر اقتدار عام آدمی پارٹی نے جمعرات کو ممتاز گلو کار کو دعوت دی تھی کہ وہ یہاں اپنے فن کا مظاہرہ کریں ۔ قبل ازیں شیو سینا کی دھمکیوں پر انہوں نے اپنا ممبئی کنسرٹ منسوخ کردیا تھا۔75سالہ گلو کار، جگجیت سنگھ کی برسی پر انہیں خراج ادا کرنے جاریہ ہفتہ ممبئی اور پونے میں پرفارم کرنے والے تھے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں