اعتماد نیوز
چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ پیر 26اکتوبر کی شام قومی دارالحکومت نئی دہلی روانہ ہوں گے ۔ ذرائع کے مطابق وہ منگل کو دہلی میں نیتی آیوگ کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ نیتی آیوگ کی سب کمیٹی کے کنوینر مدھیہ پردیش کے چیف منسٹر شیوراج سنگھ چوہان نے چندر شیکھر راؤ کو دہلی آنے کی دعوت دی ہے۔ نیتی آیوگ کے اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے چیف منسٹر تلنگانہ کو قرض کے حصول کے لئے راحت پہنچانے کی درخواست کریں گے ۔ اس کے علاوہ ریاست کے زیر التوا پراجکٹ کی تکمیل کے لئے مرکز سے مالی امداد کی خواہش کریں گے ۔ ذرائع کے مطابق چندر شیکھر راؤ نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کا بھی وقت مانگا ہے ۔ تاہم ابھی تک وزیر اعظم کے دفتر نے ملاقات کا وقت نہیں دیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ اپنے دورہ دہلی کے موقع پر چیف منسٹر ، صدر جمہوریہ پرنب مکرجی سے ملاقات کرتے ہوئے ان کی جانب سے اہتمام کی جانے والی خصوصی پوجا میں شرکت کی خواہش کریں گے ۔ اسی دوران آج چندر شیکھر راؤ نے دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھر اپردیش کے مشترکہ گورنر ای ایس ایل نرسمہن سے راج بھون میں ملاقات کی ۔ اس ملاقات میں ریاست کی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ بھوئی گوڑہ کی آئی ڈی ایچ کالونی میں تعمیر کئے گئے ڈبل بیڈ روم کے مکانات کے افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت دی ۔ اس سلسلہ میں بہت جلد تقریب کی تاریخ کا اعلان کیاجائے گا۔
KCR seeks Centre's help for Telangana irrigation projects
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں