حیدرآباد میں 14 نومبر سے انٹرنیشنل چلڈرنس فلم فیسٹول - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-10-17

حیدرآباد میں 14 نومبر سے انٹرنیشنل چلڈرنس فلم فیسٹول

حیدرآباد
اعتماد نیوز
وزیر سنیما و کمرشیل ٹیکسس ٹی سرینواس یادو نے آج19ویں انٹر نیشنل چلڈرنس فلم فیسٹول کے ویب سائٹwww.19icff. comکا ریاستی سکریٹریت میں افتتاح کیا اور خیر مقدمی گیت کی سی ڈی کی رسم اجرائی انجام دی ۔ اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے سرینواس یادو نے کہا کہ انٹر نیشنل فلم فیسٹول کی تیاریاں جاری ہیں جو14نومبر سے شروع ہوگا ۔ اس فیسٹول میں ملک وبیرون ملک کے 450مندوبین شرکت کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ چلڈرنس فلم فیسٹول کو ہر سال حیدرآباد میں منعقد کرنے کے لئے مرکز سے اجازت کی خواہش کی جائے گی۔ مستقبل میں حیدرآباد چلڈرنس فلم فیسٹول کے لئے ایک پلیٹ فارم کے طور پر تیار کیاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے فلم فیسٹول کو کامیاب بنانے کے لئے بڑے پیمانے پر انتظامات کئے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ حیدرآباد کے تمام ضلع مستقر پر فلم فیسٹول کو نشر کیاجائے گا۔ فیسٹول میں شرکت کے لئے1204انٹریز موصول ہوئے ہیں ۔ جسے چلڈرن فلم سوسائٹی آف انڈیا کو روانہ کیا گیا ۔ فلم سوسائٹی آف انڈیا کی جانب سے منتخب فلموں کو فلم فیسٹول کے دوران دکھایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ فلم فیسٹول جو14تا20نومبر کے دوران منعقد ہوگا اس فیسٹول میں فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی75شخصیتیں شرکت کریں گی ۔ فیسٹول کا آغاز اور اختتام شلپا رامم میں ہوگا۔ فلم فیسٹول کی منتخب فلمیں آئی میکس تھیٹر کے علاوہ شہر کے مزید13تھیٹرس میں پیش کئے جائیں گے۔ اس موقع پر انفارمیشن کے ڈائرکٹری وی سبھاش، انٹر نیشنل چلڈرنس فلم فیسٹول کے او ایس جی سبھاش گوڑا اور دوسرے موجود تھے ۔

Hyderabad to host 19th International Children's Film Festival this November

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں