ملک بھر میں راجیو گاندھی کی 71 ویں سالگرہ پر خراج عقیدت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-21

ملک بھر میں راجیو گاندھی کی 71 ویں سالگرہ پر خراج عقیدت

نئی دہلی
یو این آئی
پورے ملک نے سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کو ان کی71ویں سالگرہ پر آج خراج عقیدت پیش کیا ۔ صدر جمہوریہ پرنب مکرجی ، نائب صدر حامد انصاری ، سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ، کانگریس صدر سونیا گاندھی، نائب صدر راہل گاندھی ان کی بیٹی پرینکا گاندھی اور داماد رابرٹ وڈرا نے سابق وزیر اعظم کی سمادھی ، ویر بھومی ، پرجاکر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹوئٹر کر کے راجیو گاندھی کو یاد کیا اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا ۔ انہوں نے لکھا کہ سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کو ان کے 71ویں یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں ۔ پارلیمنٹ کے سنٹرل ہال میں بھی سابق وزیر اعظم کو ان کی تصویر پر گلہائے عقیدت پیش کر کے جذباتی خراب عقیدت پیش کیا گیا ۔ راجیو گاندھی کی تصویر پر لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن ، ڈاکٹر منموہن سنگھ ، سابق نائب وزیر اعظم لال کرشن اڈوانی ، محترمہ سونیا گاندھی ، وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ ، وزیر خزاجہ ارون جیٹلی سمیت کئی لیڈروں نے پھول چڑھا کر خراج عقیدت پیش کیا۔ خیال رہے کہ راجیو گاندھی کے یوم پیدائش کو سد بھاؤنا دیوس کے طور پر منایاجاتا ہے ۔ وہ ملک کے چھٹے اور سب سے نوجوان وزیر اعظم بنے تھے۔ مئی1991میں سکری پرمبدور میں ایک خود کش حملے میں ان کی موت ہوگئی تھی ۔

Nationwide tribute to Rajiv Gandhi on his 71st birth anniversary

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں