پاکستان کشمیر حاصل نہیں کر سکتا - نواز شریف کو اعتراف ۔ سینئر صحافی کلدیپ نیر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-26

پاکستان کشمیر حاصل نہیں کر سکتا - نواز شریف کو اعتراف ۔ سینئر صحافی کلدیپ نیر

سری نگر
پی ٹی آئی
پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف نے طویل عرصہ پہلے اعتراف کیاتھا کہ ان کا ملک کبھی بھی کشمیر کو حاصل نہیں کرسکتااور نہ ہندوستان اسے دے سکتا ہے ، سینئر صحافی کلدیپ نیر نے آج یہ دعویٰ کیا ۔ کلدیپ نیر نے ایک این جی او لہر کی جانب سے سری نگر میڈیا سمٹ کے پہلے سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف سے میری دوستی بہت پرانی ہے ، میں نے ان کے جلا وطنی کے دور میں ان سے جدہ میں ملاقات کی تھی انہوں نے مجھے بتایا تھا کہ نہ ہی ہم آپ سے کشمیر لے سکتے ہیں اور نہ ہی آپ ہمیں کشمیر دے سکتے ہیں ۔ سینئر صحافی نے کہا کہ نواز شریف نے دونوں ملکوں کے درمیان تجارت اور عوام سے عوام کے رابطہ کو بڑھانے کی ضرورت پر دیا تھا۔ کلدیپ نیئر نے تقسیم کے لئے بانی پاکستان محمدعلی جناح کو ذمہ دار ٹھہرایا اور کہا کہ مذہب کی بنیا د پر ایک نیا ملک بنانا ایک غلطی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کی آزادی خارج از امکان ہے لیکن ہندوستانی دستور کے تحت ریاست زیادہ سے زیادہ خود مختاری ، مسئلہ کشمیر کا ایک حل ہوسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر ، ہندوستان کا اٹوٹ حصہ ہے ۔ آج کمیونیکیشن کی زیادہ اہمیت نہیں ہے لیکن دفاع اور امور خارجہ سے مرکز کو نمٹنا چاہئے جب کہ دوسرے مسائل میں ریاست کو خود مختاری دینی چاہئے ۔ یہ حل کا میرا نظریہ ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں