عام آدمی پارٹی بھی جنتا پارٹی کی طرح بکھر جائے گی - شیوسینا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-01

عام آدمی پارٹی بھی جنتا پارٹی کی طرح بکھر جائے گی - شیوسینا

عام آدمی پارٹی کی قومی عاملہ سے علیحدہ کردہ قائدین پرشانت بھوشن اور یوگیندر یادو کو شیو سینا نے آج خوفزدہ افراد قرار دیا ۔ شیو سینا نے اپنے ترجمان اخبار سامنا میں لکھے اداریہ میں کہا کہ مخصوص مسائل پر پارٹی سربراہ اورند کجریوال کی مخالفت ان دونوں کے خلاف گئی ۔ کجریوال پر تنقید کرتے ہوئے اداریہ میں نشاندہی کی گئی کہ جنتا پارٹی بھی مابعد ایمرجنسی اسی طرح طوفانی انداز میں اندرا گاندھی کو شکست دیتے ہوئے اقتدار حاصل کیا تھا لیکن جنتا پارٹی کو جئی چھوٹی چھوٹی پارٹیوں کا مجموعہ تھی ، آخر کار بکھر گئی ۔ عاپ اور دیگر پارٹیوں میں کیا فرق ہے ، جس انداز میں بھوشن اور یادو کو قومی عاملہ سے باہر کیا گیا ، ان کا جرم صرف یہ تھا کہ انہوں نے کریوال کی مخالفت کی تھی ۔ دونوں نے دلی گہرائی سے عاپ کے لئے کام کیا تھا ۔ جب کہ بھوشن نے کئی غلط کاموں کی نشاندہی کی تھی ۔ یادو اپنی سیاسی فراست کے لئے معروف ہیں ۔

Shiv Sena Attacks Kejriwal in Saamana and Compares AAP with Janata Party

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں