مفتی محمد سعید کی بحیثیت وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر حلف برداری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-02

مفتی محمد سعید کی بحیثیت وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر حلف برداری

پی ڈی پی قائد مفتی محمد سعید نے25رکنی کابینہ کے چیف منسٹر کی حیثیت سے عہدہ کا حلف لیا جس کے ساتھ ہی ریاست میں نئی مخلوط حکومت قائم ہوئی اور بی جے پی کو پہلی بار وادی میں قدم جمانے کا موقع حاصل ہوا ۔ حکومت سازی کے حوالہ سے تقریباً دیڑھ ماہ تک تعطل کا ماحول رہا تاہم آج49دنوں کے گورنر راج کا خاتمہ ہوا۔79سالہ مفتی محمد سعید کو زور آور اسٹیڈیم میں ایک تقریب کے دوران گورنر این این ووہرا نے عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا ۔ تقریب حلف برداری میں وزیر اعظم نریند ر مودی کے علاوہ پارٹی کے سینر قائدین ایل کے اڈوانی ، مرلی منوہر جوشی ، صدر بی جے پی امیت شاہ اور جنرل سکریٹری رام مادھو بھی شریک ہوئے ۔ نیشنل کانفرنس نے تقریب کا بائیکاٹ کیا ۔ پارٹی کے سینئر قائد نرمل سنگھ نے مخلوط حکومت میں وزیر کی حیثیت سے حلف لیا ۔ مفتی محمد سعید نے نئی مخلوط حکومت کو قطب شمالی اور قطب جنوبی کا سنگم قرار دیا۔ بی جے پی کے لئے آج کا دن انتہائی اہمیت کا حامل اور تاریخی ہے کہ اسے پہلی بار ریاستی حکومت میں شمولیت کا سنہرا موقع حاصل ہوا ۔ نرمل سنگھ پی ڈی پی ۔بی جے پی مخلو ط حکومت کے ڈپٹی چیف منسٹر ہوں گے۔ مفتی محمد سعید ریاست کے 12ویں چیف منسٹر ہوں گے۔ گزشتہ سال دسمبر میں عمر عبداللہ کے استعفیٰ کے بعد ریاست میں گورنر راج نافذ ہوا جو49دنوں تک جاری رہا ۔ جنوری2002ء میں مفتی محمد سعید نے پی ڈی پی۔ کانگریس حکومت کی قیادت کی تھی جو3سال تک قائم رہی ۔ تقریباً ایک دہائی کے بعد مفتی محمد سعید کو ایک بار پھر اس عہدہ عالیہ پر فائز ہونے کا موقع نصیب ہوا ۔ حلف لینے والے وزراء کے جھرمٹ میں عبدالرحمن ویری، حسیب درابو، نعیم اختر ، بشارت بخاری کے علاوہ بی جے پی کے لال سنگھ ، چندوپرکاش، سنکھ نندن چودھری اوربلی بھگت شامل ہیں۔ بی جے پی کی یہ پریہ سیٹھی اور پی ڈی پی کی آسیہ نقاش نے کابینہ میں خاتون وزراء کی حیثیت سے عہدہ کا حلف لیا ۔ لاک سنگھ نے ڈوگری زبان میں حلف لیا ۔ انتخابات سے قبل انہوں نے کانگریس سے علیحدگی اختیار کرلی تھی ۔ کابینہ میں سجاد غنی لون بھی شامل ہیں جو کبھی علیحدگی پسند تھے ۔ انہیں بی جے پی کوٹہ سے کابینہ میں شامل کیا گیا ۔ حلف برداری کے بعد وزیر اعظم نہایت گرمجوشی کے ساتھ نریندر مودی ان سے بغلگیر ہوئے۔ وزیر اعظم نے مسکراہٹ بکھیرتے ہوئے پی ڈی پی لیجسلیٹر حسیب ورابو کو بھی گلے سے لگا یا۔ درابو نے چیف مذاکرات کی حیثیت سے کامن منیمم پروگرام مرتب کرنے میں اہم رول ادا کیا تھا۔

PDP's Mufti Mohammed Sayeed takes oath as J&K CM with full ministerial team

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں