مجلس اتحاد المسلمین اترپردیش میں دو ریلیاں کرے گی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-06

مجلس اتحاد المسلمین اترپردیش میں دو ریلیاں کرے گی

لکھنو
یو این آئی
آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر ورکن پارلیمنٹ لوک سبھا حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی اس ماہ اتر پردیش میں دو ریالیاں نکالیں گے ۔ مجلس نے اعلان کیا ہے کہ پہلی ریلی15مارچ کا الہ آباد میں اور دوسری29مارچ کو آگرہ میں نکالی جائے گی ۔ پارٹی نے ریاست میں20فیصد مسلمانوں کو آبادی کے مد نظر پارٹی کی ریاستی یونٹ کا قیام پہلے ہی کردیا ہے ۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مجلس کی سب سے زیادہ توجہ ملائم سنگھ یادو کی سماج وادی پارٹی کے اقلیتی فرقہ کے ووٹروں پر ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ رکنیت ساز ی کی مہم زوروں پر چل رہی ہے ۔ ریاست کے35اضلاع میں پارٹی نے ضلعی سطح پر ٹیمیں بنادی ہیں اور دیگر اضلاع میں بھی جون کے اواخر تک عہدیدار مقررکردئیے جائیں گے۔

Owaisi will extensively organise rallies and public meetings in Uttar Pradesh

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں