سی آئی اے نے خفیہ طور پر کیمیائی ہتھیار خریدے - امریکی اخبار نیویارک ٹائمز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-17

سی آئی اے نے خفیہ طور پر کیمیائی ہتھیار خریدے - امریکی اخبار نیویارک ٹائمز

نیویارک
یو این آئی
ایک نئی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ عراق جنگ کے دوران سی آئی اے نے خفیہ منصوبہ کے تحت کیمیائی ہتھیار خریدے ۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمس نے سابق انٹلی جینس عہدیداروں سے کی گئی تحقیق کے بعد ایک رپورٹ شائع کی ہے جس کے مطابق جس دورانامریکی فوجی حریفوں سے مسلح جھڑپوں میں مصروف تھے ، سی آئی اے خفیہ طور پر کیمیائی ہتھیار کی تلاش میں لگی رہی ۔ سی آئی اے ایک ایسے شخص تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئی جس نے ابتداء میں ایک راکٹ اور بتدریج بہت سے البراق راکٹ امریکی خفیہ ایجنسی کو فروخت کئے ۔ البراق راکٹ میں کیمیائی مادہ سارن موجود تھا جو صدام حسین کی حکومت نے1980میں تیار کیا اور ایران سے جنگ اور کردوں کے خلاف جنگوں میں استعمال کیا تھا۔ سابق انٹلی جنس حکام کے مطابق2005سے2006کے دوران سی آئی اے نے400راکٹ خرید کر تباہ کئے تاہم بیچنے والے کی شناخت اور ادا کی گئی رقم کے بارے میں کچھ علم نہیں ہوسکا ۔ سی آئی اے کے اس خفیہ منصوبہ کا مقصد ہتھیاروں کو دشمنوں کے ہاتھ لگنے سے روکنا تھا ۔ اسی بات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کیمیائی ہتھیار بیچنے والے شخص نے سی آئی اے کو چونا بھی لگا دیا اور کئی بار بغیر کیمیائی مادے والے راکٹ بھی دھوکہ سے دے دئیے ۔ سابق عہدیدار وں کے مطابق اسی شخص نے سی آئی اے کو ایک بار دھمکی بھی دی کہ اگر وہ راکٹ سے لدا ٹرک نہیں خریدے گی تو وہ اسے جنگجوؤں کے حوالہ کردے گا۔

CIA bought chemical weapons from secret seller in Iraq: Report

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں