اردو کی نئی ویب سائیٹ جہانِ اردو ڈاٹ کوم کا آغاز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-01

اردو کی نئی ویب سائیٹ جہانِ اردو ڈاٹ کوم کا آغاز

نئی نسل کو اردو زبان وادب و ثقافت سے جوڑنے کی ایک کوشش:ڈاکٹر سید فضل اللہ مکرم

موجودہ دور کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کا دور ہے اور آج کا اہم ٹول موبائل فون ہے۔ بچے بڑے اور خواتین دن رات اپنے موبائل فون کے ذریعے ساری دنیا سے جڑے رہتے ہیں چوں کہ انٹرنیٹ خیر و شر کا سنگم ہے اس لئے نئی نسل کے ذوق کو بلند کرنا اور ان کی اخلاقی تربیت کرنا لازمی ہے۔
اسی مقصد کے حصول کے لئے جہانِ اردو ڈاٹ کوم (jahan-e-urdu.com) کا آغاز کیا جارہا ہے۔
ہر عمر و جنس کے لئے وہ تمام مطلوبہ مواد شامل رہے گا جس کا تعلق اردو زبان و ادب ا ور ثقافت سے ہوگا۔ جہانِ اردو ڈاٹ کوم ، جہاںِ زبان و ادب کا پہلوبھی ہے وہیں سائنس و طب کا زمرہ بھی ہے،جامعات اور ان کی سرگرمیاں بھی ہیں، تعلیم او رروزگار کا ویژن بھی ہے،خواتین و بچوں کاگوشہ بھی ، کتابوں پر تبصرہ کے علاوہ نئی کتابوں کا تعارف ، علمی تقاریب کی رپورتاژ ، فلم و اسٹیج اور دیگر فنون لطیفہ کی جھلکیاں۔ علاوہ ازیں اردو میڈیا ، آڈیو ویڈیو اور علمی و تہذیبی خبریں بھی شامل ہوں گی۔
غرض کوشش کی جائے گی کہ اردو زبان و ادب کے متقدمین و معاصر ماہرین اور اساتذہ کے گراں مایہ افکار اور تحریروں کے علاوہ ریسرچ اسکالرز اور طلباء و طالبات نیز اردو کے تمام چاہنے والوں کے ذوق کی تسکین بھی پیشِ نظر رہے۔ چنانچہ آپ تمام کا تعاون ناگزیر ہے۔ اردو زبان و ادب سے وابستہ چھوٹی بڑی ہر وہ چیز جس کا محفوظ کیا جانا ضروری محسوس ہو وہ ہمیں ارسال کریں تا کہ جہانِ اردو میں محفوظ کیا جا سکے،
اس سائیٹ پر اینڈرائیڈ اور آئی فون ایپ بھی دستیاب ہے جسے ڈاٰؤن لوڈ کرکے اپنے موبائل پر بھی جہانِ اردو ڈاٹ کوم کو دیکھا جا سکتا ہے اس ضمن میں یہ کوشش کی گئی ہے کہ کم سے کم میموری والے فون میں بھی جہانِ اردو کو آسانی سے دیکھا جا سکے۔ آپ کی تجاویز کا انتظار رہے گا تا کہ اس سائیٹ کو مزید دلچسپ اور پر کشش بنایا جاسکے۔
ماہرین زبان و ادب، سائنس، طب ، قانون ، سماجیات، نفسیات ، معاشیات، کیریر گائڈیٹس اور دیگر فنون لطیفہ پر مضامین کا انتظار رہے گا۔ نئی کتابوں کے تعارف کے لیے کتاب کے سرورق کی تصویر اور تعارف میل کیجیے جبکہ تبصرہ کے لیے کتاب کی دو جلدیں بھیجنا لازم ہے۔
امید واثق ہے کہ اردو دنیا جہانِ اردو ڈاٹ کوم کو پسند کرے گی اور خاطر خواہ پذیرائی میسر آئے گی۔

Urdu website 'Jahan-e-Urdu.com' launched

1 تبصرہ: