وائٹ ہاؤز میں اوباما کا سر قلم کرنے داعش کی دھمکی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-30

وائٹ ہاؤز میں اوباما کا سر قلم کرنے داعش کی دھمکی

واشنگٹن
یو این آئی
مملکت اسلامیہ کے عسکریت پسندوں نے دھمکی دی ہے کہ وہ صدر امریکہ بارک اوباما کا سر قلم کرکے امریکہ کو ایک مسلم مملکت میں تبدیل کردیں گے ۔ خود ساختہ خلافت کے نئے ویڈیو میں یہ پیا م دیا گیا ہے ۔ مڈل ایسٹ میڈیا ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (یم ڈی ایم آر آئی) نے اس ویڈیو کا پتہ چلایا ہے ۔ جس میں مملکت اسلامیہ کے تین جنگجوؤں کو زمین پر بیٹھے ہوئے ایک کرد سپاہی کے پیچھے کھڑا دکھایا گیا ہے ۔ جن میں سے ایک انتہا پسند امریکہ اور مغربی ممالک کو دھمکیاں دے رہا ہے ۔ ڈیلی میل کی اطلاع کے مطابق اس کرد سپاہی کا سر قلم کرنے سے پہلے ایس ایس کے جنگجوؤں نے کہا’’دیکھ لو اوباما’ ہم امریکہ پہنچیں گے اور جان لو کہ ہم واؤٹ ہاوز میں تمہارا بھی اسی طرح سر قلم کرتے ہوئے امریکہ کو اسلامی صوبہ میں تبدیل کردیں گے ۔ اس ماہ کے اوائل میں بندوق برداروں نے پیرس پر حملہ کرتے ہوئے17افراد کو ہلاک کردیا تھا ۔ چندن دن بعد بھی بلجیم کی انٹلیجنس سرویس نے اس وقت ایک مشتبہ منصوبہ کو ناکام بنایا جس میں کسی پولیس عہدیدار یا جج کو ہلاک کرنے کی سازش تیار کی جارہی تھی ۔ آئی ایس کے جنگجوں نے کرد لیڈر مسعود برزانی کو بھی اس ویڈیو میں دھمکیاں دی ہیں جو اس وقت عراق میں داعش کے خلاف کرد جنگجووں کی قیادت کررہے ہیں ۔ داعش کے سپاہیوں نے کہا ’’ہم وہ لوگ ہیں جو کسی سے نہیں ڈرتے ‘ ہم صرف اللہ کے قانون کو نافذ کریں گے ، وہی تعریف کے قابل اور قدرت رکھنے والا ہے ۔‘‘

ISIS Threatens to Behead Barack Obama Inside the White House and 'Transform America Into Muslim Province'

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں