محمد - برطانیہ میں 100 مقبول ترین ناموں میں سرفہرست - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-03

محمد - برطانیہ میں 100 مقبول ترین ناموں میں سرفہرست

Muhammad
برطانیہ میں بچوں کے لئے سب سے مقبول ترین مانوں کے سروے میں محمد نام کو ملک میں لڑکوں کا سب سے مقبول ترین نام قرار دیا گیا اور یہ اعزاز اس نام نے27درجے چھلانگ لگا کر حاصل کیا۔ برطانوی روزنامے ٹیلیگراف نے بے بی سینٹر نامی ویب سائٹ کی ایک روپرٹ کے حوالہ سے لکھا کہ برطانیہ میں بچوں کے100مقبول ترین ناموں کی فہرست میں عربی زبان کے ناموں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ گزشتہ سال محمد نام مقبول ترین ناموں میں27ویں نمبر پر تھا اور رواں برس اس نے لمبی چھلانگ لگاکر پہلی پوزیشن پر قبضہ جمالیا ہے جس پر2013میں اولیور براجمان تھا ۔ اسی طرح عمر، علی اور ابراہیم بھی پہلی بار سو مقبول ترین ناموں میں شامل ہوگئے ہیں۔ لڑکیوں خے ناموں کی فہرست میں سوفیہ نام سب سے اوپر ہے مگر وہاں سب سے بڑی چھلانگ مریم نے لگائی ہے جو94ویں نمبر سے35ویں نمبر پر ہنچ گیا جب کہ نور29ویں پر ہے ۔

Poll: Muhammad most popular boy's name in UK

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں