پاکستان میں چیف الیکشن کمشنر کا تقرر 5 دسمبر کو متوقع - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-03

پاکستان میں چیف الیکشن کمشنر کا تقرر 5 دسمبر کو متوقع

پاکستان میں چیف الیکشن کمشنر کی تقرر ی5دسمبر تک ہوجانے کی امید ہے۔ اٹارنی جنرل نے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیس کیس ماعت کرنے والے چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ کے روبرو کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کا فیصلہ 5دسمبر تک ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے معاملے میں حکومت اور اپوزیشن پارٹی کے رہنما اتفاق رائے کے کافی قریب ہیں اٹارنی جنرل کے اس بیان پر عدالت نے کہا کہ اس مقدمے کی اگلی سماعت آٹھ دسمبر کو ہوگی اور اگر اس وقت تک عدالتی حکم پر عملدارآمد نہ کیا گیا تو پھر دیکھیں گے کہ کیا کرنا چاہئے ۔ واضح رہے کہ پاکستان میں چیف الیکشن کمشنر کا عہدہ گزشتہ16ماہ سے خالی پڑا ہے اور اس عرصے کے دوران سپریم کورٹ کے حاضر سروس جج قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے رہے ہیں ۔ واضح رہے کہ13 نومبر کو سپریم کورٹ نے اس عہدے کو پر کرنے کے لئے اپنی مہلت میں توسیع کرتے ہوئے حکومت سے کہا تھا کہ24نومبر تک چیف الیکشن کمشنر مقرر نہ ہونے کی صورت میں وہ اپنا جج واپس بلا لے گی ۔

Consultations over Pakistan CEC

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں