طوفانی بارش نے مودی کی ناسک ریالی کو دھو ڈالا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-06

طوفانی بارش نے مودی کی ناسک ریالی کو دھو ڈالا

ناسک(مہاراشٹرا)
آئی اے این ایس
گرج اور بجلی کے ساتھ ہونے والی موسلا دھار بارش نے اتوار کے دن مہاراشٹرا کے مقدس مرکز ناسک میں وزیر اعظم نریندر مودی کی مقررہ انتخابی ریالی پروگرام کو دھو ڈالا ۔ اس بات کی توقع تھی کہ مودی اتوار کی شام یہاں پہنچیں گے ، لیکن اچانک طوفانی بارش کے موسم نے شہر کے قریب ہونے والی اس ریالی کی کھلی زمین میں پانی کی بڑی مقدار اور کیچڑ کے جمع کردیا ۔ ایک مقامی منتظم نے میڈیا کو بتایا کہ تیز تر ہواؤں نے کئی کرسیوں کو بکھیر دیا اور اسٹیج کا کچھ حصہ بھی اڑ کر دور جاگرا ۔ جس کی بناء پر ریالی کو منسوخ کردیا گیا ۔ اس لئے ریاستی بی جے پی یونٹ مودی کے پروگرام کو آئندہ دو دنوں میں کرنے کا منصوبہ کررہی ہے ۔15اکتوبر میں ہونے والی اسمبلی انتخابات کے ضمن میں وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کے دن مشرقی مہاراشٹرا کے سانگئی ، کولہا پور اور گوندیا میں بڑی بڑی ریالیوں سے خطاب کیا۔ ریاست میں نریندر مودی کی انتخابی مہم کے دوروں کا یہ دوسرا دن تھا۔ جہاں اس بات کی توقع ہے کہ وہ آئندہ 9دنوں میں20ریالیوں سے خطاب کرنے والے ہیں ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں