عامر خان یونیسیف کے سفیر برائے جنوبی ایشیا مقرر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-10

عامر خان یونیسیف کے سفیر برائے جنوبی ایشیا مقرر

کھٹمنڈو
آئی اے این ایس
بالی ووڈ سوپر اسٹار ‘ہدایت کار و فلم ساز عامر خان کو اقوام متحدہ کی ایجنسی یونیسف برائے جنوبی ایشیا مقرر کیا گیا ہے۔ یونیسف نے آج یہ اعلان کیا۔ عامر خان نے اس پیشکش کی توثیق کی اور بحیثیت سفیر یونیسف وہ جنوبی ایشیائی ممالک کے بچوں کے حق تغذیہ کے فروغ کے لئے یونیسف کے کام میں مدد کریں گے ۔ اس مقصد سے کھٹمنڈو میں آج منعقدہ ایک پروگرام میں اقوام متحدہ کی ایجنسی نے سرکاری طور پر اعلان کیا کہ عامر خان ، یونیسف کے نئے سفیر ہیں۔ کل انہوں نے خاتون صحت والنٹیرس کے منظم کردہ تغذیہ پروگرام میں شرکت کے لئے کپل وستو اورلمہینی(مغربی نیپال) کا دورہ کیا تھا ۔ اس تغذیہ پروگرام کے ذریعہ ہزاروں بچوں کو تغذیہ کی کمی کا شکار ہونے سے بچایاجارہا ہے ۔ عامر خان نے اپنے اس نئے تقرر کے بعد کہا کہ’’مجھے یونیسف کا سفیر برائے جنوبی ایشیا مقرر کئے جانے پر بڑی مسرت ہوئی ہے۔ مجھے امید ہے کہ بچوں کے تغذیہ کی اہمیت پر میرے پیامات کو ہر سطح پر والدین اور خاندانوں کی تائید حاصل ہوگی اور بچوں کی صلاحیتوں کے فروغ میں مدد ملے گی۔

Aamir Khan appointed UNICEF Goodwill Ambassador for south Asian region

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں