سابق ہندوستانی خاتون فٹبالر غربت کی وجہ سے پان بیچنے پر مجبور - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-09

سابق ہندوستانی خاتون فٹبالر غربت کی وجہ سے پان بیچنے پر مجبور

poverty ends rising indian woman footballer career
بھوبنیشور
ایس این بی
سابق بھارتی ویمن فٹبالر غربت کی وجہ سے پان بیچنے پر مجبور ہوگئی، چند برس قبل فٹبال کے میدانوں میں بھارت کی نمائندگی کرنے والی23سالہ رشمیتا پترا نے زندگی کی گاڑی چلانے کے لئے اوڈیسہ میں واقع اپنے گاؤں ، اول ، میں پان کی دکان کھول لی ہے ۔ اگرچہ وہ ابھی بھی فٹبال کھیلنے کا جذبہ رکھتی ہیں لیکن ان کا کہنا ہے کہ اپنے خاندان کی کفالت میں ہاتھ بٹانے کے لئے اس کے سوا اور کوئی راستہ نہیں تھا ۔ انہوں نے کہا کہ فٹبال میرے خون میں بسی ہوئی ہے۔ لیکن غربت کی وجہ سے میں اپنا کیریئر جاری نہیں رکھ پائی، رشمیتا نے12برس کی عمر سے فٹبال کھیلنا شروع کی تھی ،2009میں انہوں نے مالی مسائل کے سبب اسپورٹس ہاسٹل چھوڑ دیا۔ جب کہ2013میں ان کی شادی ہوگئی تھی ، وہ ایک بچے کی والدہ ہیں اور ان کے شوہر کا ذریعہ روز گار بھی مستقل نہیں ہے ، میڈیا میں خبر آنے پر اوڈیسہ اسپورٹس اینڈ یوتھ سروس نے معاملے کا نوٹس لے لیا ہے۔

A champ falls; poverty ends rising woman footballer's career

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں