گریٹر حیدرآباد بلدیہ کے ورکرس کی ہڑتال - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-11

گریٹر حیدرآباد بلدیہ کے ورکرس کی ہڑتال


hyderabad old city news - حیدرآباد پرانے شہر کی خبریں
2014-july-11

حیدرآباد
یو این آئی
تنخواہوں میں27فیصد اضافہ کا مطالبہ کرتے ہوئے گریٹر حیدرآباد بلدیہ کہ کچرے کی گاڑیاں لے جانے والے اور دوشرے شعبوں کے ملازمین نے کل رات سے ہڑتال شروع کردی ۔ اس ہڑتال میں7ہزار500ملازمین حصہ لے رہے ہیں ۔ ہڑتالی ورکروں نے بتایا کہ تنخواہوں میں اضافہ کا حکومت نے قبل ازیں وعدہ کیا تھا لیکن اس وعدہ پر عمل نہیں کیا گیا ۔ اس ہڑتال کے نتیجہ میں کچرے لے جانے والی850گاڑیاں روک دی گئیں جس سے جگہ جگہ شہر میں کچرے کے ڈھیر پڑے ہوئے ہیں ۔ ہڑتالی ملازمین نے کہا ہے کہ تنخواہوں میں اضافہ کے ان کے مطالبہ کو پورا کرنے تک ہڑتال جاری رہے گی ۔ کمشنر گریٹر حیدرآباد بلدیہ سومیش کمار نے اس ہڑتال کے پیش نظر بلدی عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ شہر سے کچرا اٹھانے کے لئے دوسرے انتظامات کریں ۔ کمشنر بلدیہ سومیش کمار ہڑتالی ملازمین سے بات چیت کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ اس ہڑتال کے نتیجہ میں شہر میں کچرے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جس سے سڑکوں پر گزرنے والے عوام بالخصوص روزہ داروں کو بدبو کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔


Hyderabad news, old city news, hyderabad deccan old city news, news of old city

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں