کراچی ایرپورٹ پر حملے کے سازشی کا خاکہ جاری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-12

کراچی ایرپورٹ پر حملے کے سازشی کا خاکہ جاری

اسلام آباد
آئی اے این ایس
پولیس نے کراچی ایر پورٹ پر حملہ کے مشتبہ حملہ آور کا ایک خاجہ جاری کیا۔ عینی شاہدین کی مدد سے دہشت گرد کا خاکہ تیار کیا گیا ہے ۔ ایر پورٹ حملہ کا آغاز8جون کی رات سے شروع ہوا اور یہ حملہ کئی گھنٹوں تک 9جون تک جاری رہا ۔ دس انتہا پسندوں نے یہ حملہ کیا ۔ اس حملہ میں34افراد ہلاک ہوگئے ۔ تحریک طالبان پاکستان اور اسلامی تحریک ازبکستان نے اس حملہ کی ذمہ داری قبول کرلی ۔ قبل ازیں فوجی عہدیداروں نے کہا کہ پاکستانی فضائیہ کے حملے میں حملہ کا سازشی شمالی وزیرستان میں ہلاک ہوگیا ۔ اس کی شناخت ابو عبدالرحمن خان کی حیثیت سے کی گئی ۔ ایر پورٹ پر حملہ کے ایک ہفتہ بعد پاکستانی فوجی نے ضرب عضب کے نام پر طالبان کے خلاف کارروائی شروع کی ۔ اب تک400سے زائد مشتبہ دہشت گرد ہلاک ہو چکے ہیں ۔ جمعرات کے دن دفاع کے عہدیدار نے کہا کہ پاکستانی فوج کی مہم کے نتیجہ میں داخلی طور پر800000سے زائد عوام نقل مقام کرنے پر مجبور ہوگئے ۔

police issued profile of Karachi Airport attacker

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں