آندھرا اور تلنگانہ میں برقی کٹوتی کا سلسلہ جاری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-07

آندھرا اور تلنگانہ میں برقی کٹوتی کا سلسلہ جاری

حیدرآباد
یو این آئی
ماہ رمضان المبارک کے دوران برقی کٹوتی نہ کرنے تلنگانہ حکومت کی یقین دہانی کے باوجود برقی کٹوتی کا سلسلہ جاری ہے جس سے روزہ داروں کو کافی دشواریوں کا سامنا ہے ۔ محکمہ برقی کے ملازمین حکومت کے اعلان کو نظر انداز کرتے ہوئے برقی کٹوتی کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ برقی کٹوتی کا مسئلہ آندھرا پردیش میں بھی جاری ہے ۔ برقی کٹوتی کے خلاف آندھرا پردیش کے ضلع گنٹور میں مسلمانوں کی جانب سے راستہ روکو احتجاج کیا گیا اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی گئی ۔ اس موقع پر مقامی افراد نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ماہ رمضان کے پیش نظر محکمہ برقی کے عہدیدار جان بوجھ کر وقت سحر اور نماز تراویح کے دوران برقی کٹوتی کررہے ہیں جس کے باعث انہیں کافی دشواریوں کا سامنا ہے ۔ انہوں نے ماہ مقد س کو مد نظر رکھتے ہوئے برقی کٹوتی میں کمی کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Power demand shocks Telangana, Andhra Pradesh

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں