پریتی زنٹا کے الزام پر صنعتکار نیس واڈیا کے خلاف ایف آئی آر درج - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-15

پریتی زنٹا کے الزام پر صنعتکار نیس واڈیا کے خلاف ایف آئی آر درج

ممبئی
آئی اے این ایس
بامبے ڈائنگ کے ممتاز صنعت کار نیس واڈیا کے خلاف آج ، ان کی سابق گرل فرینڈ و اداکارہ پریتی زنٹا کے عائد کردہ الزام پر ایف آئی آر درج کرلیا گیا۔ پریتی زنٹا نے نیس واڈیا پر دست درازی کا مبینہ الزام عائد کیا ۔ دوسری جانب نیس واڈیا نے ان الزامات کی تردید کی ہے جب کہ پریتی زنٹا کا کہنا ہے کہ’’میں سچائی پر ہوں‘‘،۔ گزشتہ جمعرات کی شام کو پریتی زنٹا نے میرین ڈرائیو پولیس اسٹیشن میں ایک تفصیلی تحریری شکایت حوالہ کی جس کی بنیاد پر ایف آئی آر رج کیا گیا۔ نیس واڈیا کا کہنا ہے کہ یہ الزامات ’’بے بنیاد‘‘ ہیں اور انہیں شکایت پر صدمہ پہنچا ہے ۔ ایک تحقیقاتی عہدیدار نے بتایا کہ پولیس نے گواہوں کو طلب کرنا شروع کردیا ہے ۔ پولیس اس سی سی ٹی وی فوٹیج کی بھی جانچ کرے گی جو مبینہ واقعہ سے متعلق ہے۔ یہ واقعہ گزشتہ30مئی کو انڈین پریمئر لیگ(آئی پی ایل) کے ایک میاچ کے دوران ممبئی میں پیش آیا تھا ۔ گزشتہ پنجشنبہ کی رات کو پریتی زنٹا نے اپنی شکایت میں الزام لگایا ہے کہ واڈیا نے ان کے ساتھ دست درازی کی اور انہیں برا بھلا کہا ۔ یہاں یہ تذکرہ بے جا نہ ہوگا کہ پریتی زنٹا نے5سال یعنی2009تک نیس واڈیا سے معاشقہ کیا تھا ۔ منجملہ دیگر باتوں کے پریتی زنٹا نے الزام لگایا کہ نیس واڈیا نے ان کا ہاتھ پکڑا اور یہاں وانکھیڈے اسٹیڈیم میں کرکٹ میاچ کے دوران انہیں برا بھلا کہا ۔ نیس واڈیا پریتی زنٹا کے ساتھ آئی پی ایل کنگس الیون پنجاب کے مشترکہ مالک ہیں ۔ واڈیا نے آج ایک بیان جاری کرتے ہوئے پریتی زنٹا کے عائد کردہ الزامات کی تردید کی ہے ۔

Ness Wadia booked over Preity Zinta's charge

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں