کشمیر پر تنظیم اسلامی کی قرارداد پر ہندوستان کا اعتراض - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-21

کشمیر پر تنظیم اسلامی کی قرارداد پر ہندوستان کا اعتراض

نئی دہلی
یو این آئی
ہندوستان نے کشمیر کے سلسلے میں تنظیم اسلامی کانفرنس( او آئی سی) کی قرار داد پر سخت اعتراض کیا ہے۔ سعودی عرب کے جدہ میں18اور19جولائی کو اوآئی سی وزرائے خارجہ کے41ویں اجلاس میں منظور شدہ قرار دادوں میں کشمیر کا ذکر کیا گیا ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان سید اکبرالدین نے میڈیا کے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ او آئی سی نے ایک بار پھر جموں و کشمیر سمیت ہندوستان کے داخلی معاملات کے سلسلے میں غلط اور گمراہ کن موقف اختیار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ حصہ ہے ۔ اکبرالدین نے کہا کہ ہندوستان ایسے تمام قراردادوں کو مسترد کرتا ہے اور او آئی سی کو ہندوستان کے داخلی معاملات پر تبصرہ کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

India objects to OIC resolution on Kashmir

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں