ہندوستان میں انتخابات کا کامیاب انعقاد ساری دنیا کے لیے مثال - اوباما - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-14

ہندوستان میں انتخابات کا کامیاب انعقاد ساری دنیا کے لیے مثال - اوباما

ملک میں کل مکمل لوک سبھا انتخابات ، اب تک منعقد ہ تمام عام انتخابات کے مقابلہ میں سب سے زیادہ کثیر المصارف ثابت ہوئے ۔ ان انتخابات کے سبب قومی خزانہ پر3426کروڑ روپے کا بار پڑا ۔ یہ مصارف2009کے انتخابی مصارف سے131فیصد زیادہ ہیں۔ گزشتہ عام انتخابات میں سرکاری خزانہ سے 1483کروڑ روپے خرچ کئے گئے تھے۔ یہ سرکاری مصارف ان زبردست مصارف30ہزار کروڑ روپے کا حصہ ہیں جس کا تخمینہ، حکومت سیاسی جماعتوں اور امیدواروں نے9مرحلوں پر مشتمل انتخابات کے انعقاد کے سلسلہ میں مجموعی طور پر کیا تھا ۔ الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ سرکاری مصارف میں زبردست اضافہ کو افراط زر رائے دہی میں اضافہ کے اقدامات اور انتخابی مصارف میں خاطر خواہ اضافہ سے منسوب کیا ہے ۔

Obama praises India for holding national election

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں