امیتابھ بچن مدعو کئے جانے پر پاکستان جانے تیار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-09

امیتابھ بچن مدعو کئے جانے پر پاکستان جانے تیار

amitabh-bachchan
اسلام آباد
یو این آئی
بالی ووڈ میگا اسٹار امیتابھ بچن نے جن کے ننیہال کا تعلق کراچی سے رہا ہے، کہا کہ اگر انہیں مدعو کیا جائے تو وہ پاکستان کا دروہ کرنا پسند کریں گے۔ ایک پاکستانی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ " آپ مجھے مدعو کیجئے اور اب میں آ جاؤں گا" لکسن گروپ کے ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ " میں پاکستان کا دورہ کرنا پسند کروں گا "۔ ( گروپ ملٹی ایڈیشن انگریزی روزنامہ ایکسپریس ٹریبون شائع کرتا ہے ) امیتابھ بچن سے یہ سوال کیا گیا تھا کہ وہ پاکستان کو سفر کرنے کا منصوبہ کب بنا رہے ہیں ۔ انہوں نے یاد دلایاکہ اپنے بچپن میں انہوں نے اپنی والدہ کے ساتھ لاہور اور کراچی کا دورہ کیا تھا۔ امیتابھ بچن کی والدہ تیجی بچن ، لائل پور (موجودہ فیصل آباد) میں پیدا ہوئی تھیں اور گورنمنٹ کالج لاہور سے گریجویشن کیا تھا ۔ امیتابھ کی والدہ کے خاندان کا تعلق کراچی سے تھا ۔ کسی پاکستانی چینل کو امیتابھ کا یہ اولین انٹرویو تھا۔ ایکسپریس ٹریبون کے بموجب بالی ووڈ میگا اسٹار نے کہا کہ " جب بھی مجھے موقع ملے میں یقینا" پاکستان آؤں گا۔ مجھے یہ جان کر بڑی خوشی ہوئی ہےکہ پاکستان میں (بھی ) میرے مداحوں کی کثیر تعداد موجود ہے ۔ پاکستان میں میری مقبولیت پر مجھے بڑی خوشی ہے ۔ امیتابھ بچن نے بتایا کہ وہ دونوں ممالک ) ہندوستان و پاکستان (کے درمیان اچھے ہمسایوں کے تعلقات دیکھنا چاہتے ہیں ۔ ہم ایک ہی سرزمین سے تعلق رکھتے ہیں اور ہم ایک ہی لوگ ہیں "

Amitabh Bachchan ready to go to Pakistan for his fans

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں