محمود عباس امن کے لیے جراتمندانہ اقدام کریں - اوباما - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-19

محمود عباس امن کے لیے جراتمندانہ اقدام کریں - اوباما

واشنگٹن۔
(رائٹر)
امریکی صدر بارک اوباما نے فلسطینی صدر محمود عباس پر زوردیا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ امن کیلئے سخت فیصلے کریں اور خطرات مول لیں۔ وہ وائٹ ہاؤس، واشنگٹن میں کل فلسطینی صدرسے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ امریکہ کی ثالثی میں اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان جاری مذاکرات میں آئندہ ہفتوں میں پیشرفت ہوگی۔ ملاقات میں محمود عباس نے اس بات پر زوردیا کہ امریکہ مزید فلسطینی قیدیوں کی رہائی کیلئے اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نتن یاہو پر دباؤ ڈالے۔ بعد میں اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہاکہ ہم اس امر کے بدستور قائل ہیں کہ موقع موجود ہے۔ ان کا اشارہ اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان جاری مذاکرات میں ممکنہ پیشرفت کی جانب تھا۔ صہیونی وزیراعظم نتن یاہو نے دوہفتے قبل واشنگٹن میں صدر اوباما سے ملاقات کی تھی۔ وہ دونوں فریقوں کے درمیان دیرینہ تنازعہ کو طے کرنے کیلئے اختلافات کے خلیج کو پاٹنے اور انہیں ایک دوسرے کے قریب لانے کیلئے کوشاں ہیں۔ اسرائیل اور فلسطینی اتھاریٹی کے درمیان جولائی 2013ء میں امریکہ کی ثالثی میں امن مذاکرات بحال ہوئے تھے لیکن ان کے درمیان متنازعہ امور کو طے کرنے کیلئے کوئی اتفاق رائے نہیں ہوسکا ہے۔ اگر ان مذاکرات میں کوئی مثبت پیش رفت ہوتی ہے تو پھر امریکہ کی جانب سے اس کی اپریل کی ڈیڈ لائن میں توسیع کی جاسکتی ہے۔

Obama urges Mahmoud Abbas to take 'tough political risks'

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں