مہاراشٹرا راج بھون کو آئی ایس او سرٹیفکٹ
مہاراشٹرا کے راج بھون کو آئی ایس او سرٹیفکٹ یافتہ ہونے کا فخر حاصل ہوا ہے۔ اسے یہ سرٹیفکٹ اندار انتظام کے نظام کیلئے دیا گیا ہے راج بھون کے ایک ترجمان نے بتایاکہ ممبئی راج بھون شاید ملک کا پہلا راج بھون ہے جس نے بین الاقوامی سطح پر سرٹیفکٹ حاصل کیا ہے۔ راج بھون نے یہاں بتایاکہ آئی ایس او سرٹیفکیشن کمپنی اے جی ایس آئی کی ڈائرکٹر مونا دیسائی سے مہاراشٹرا کے گورنر کے شنکر نارائن نے آئی ایس او 9001:2008 سرٹیفکٹ قبول کیا۔ راج بھون کو آئی ایس او سرٹیفکٹ ملنے پر اطمینان ظاہر کرتے ہوئے شنکر نارائن نے کہاکہ آئی ایس او سرٹیفکٹ ملنا صرف آغاز ہے۔ انہوں نے کہاکہ طویل خدمات کا معیار قائم رکھنے کیلئے تمام افسران اور ملازمین کی شرکت و حصہ داری کی ضرورت ہوگی۔
Maharashtra Raj Bhavan is now ISO certified

گفتگو میں شامل ہوں