ڈیزل کی قیمت میں 50 پیسے کا اضافہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-01

ڈیزل کی قیمت میں 50 پیسے کا اضافہ

نئی دہلی۔
(یو این آئی/پی ٹی آئی)
ڈیزل کی قیمت میں 50پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔ آج درمیانی شب سے اس پر عمل درآمد شروع ہوگا۔ 17جنوری کو حکومت کی ہدایت پر تیل کمپنیوں نے ہر ماہ 50پیسے فی لیٹر اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چنانچہ ہر ماہ قیمتوں پر نظر ثانی کی جارہی ہے۔ تیل کمپنیوں کا کہنا ہے کہ ڈیزل‘ پٹرول‘ کیروسین اور پکوان گیاس پر دی جانے والی سبسیڈی کے سبب تیل کمپنیوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑرہا ہے۔ تیل کمپنیوں نے پکوان گیاس سلنڈر کی قیمت میں 107 روپئے کی کمی کی ہے۔ پٹرول کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ بغیر سبسیڈی کے فروخت ہونے والے پکوان گیس سلنڈر کی قیمت میں کمی ہوئی ہے جبکہ سبسیڈی پر دئیے جانے والے سلنڈر کی قیمت تبدیل نہیں ہوئی ہے۔ تیل کمپنیوں کا کہنا ہے کہ گذشتہ جنوری سے اب تک ڈیزل کی قیمت میں ہر ماہ 50پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا جاتا رہا ہے۔ اس کے باوجود اب بھی ڈیزل پر فی لیٹر 9.24 روپئے کا نقصان ہورہا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں