پرانے شہر کی خبریں - old city news 01 jan 2014 - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-01

پرانے شہر کی خبریں - old city news 01 jan 2014


hyderabad old city news - حیدرآباد پرانے شہر کی خبریں
2013-dec-24

منصف نیوز بیورو
مئیر مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد نے سال 2013 کے دوران مجلس بلدیہ کی کارکردگی کو بہترین قرار دیا۔ آج دفتر بلدیہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مئیر ماجد حسین اور کمشنر سومیش کمار نے کہا کہ 2013 کے دوران مجلس بلدیہ کے پروگرام پرجاوانی کی صدر جمہوریہ کی جانب سے ستائش کی گئی۔ بلدیہ کی آن لائن سروس کو حکومت ہند کی جانب سے ایوارڈ دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ 2013 کے دوران بلدیہ کی جانب سے انٹیگریٹیڈ کال سنٹر ، ای-گریونس سنٹر ، آن لائن پیدائشی صداقت ناموں کی اجرائی ، 110 کروڑ روپے سے سیلف ہیلپ گروپس اور بنکوں کو مربوط کیا گیا۔ راجیو یوا کرنالو کے تحت لاکھوں نوجوانوں کو فنی تربیت دی گئی۔ comprehensive road development project کے تحت 230 تا 400 کروڑ کے مصارف سے 56 سڑکوں کو ترقی دیتے ہوئے عالمی معیار پر بنانا بھی بلدیہ کے امور میں شامل ہے۔

ای-میل
انجمن ترقی اردو و بقا اردو کی جانب سے بچوں میں کتب بینی کو فروغ دینے کے لیے شہر حیدرآباد میں سہ روزہ کتب میلہ کا نیشنل بک ٹرسٹ آف انڈیا کے تعاون سے انعقاد عمل میں لایا جائے گا جو بمقام اردو ہال حمایت نگر میں بروز ہفتہ 25/ جنوری سے منعقد ہوگا۔ اس سہ روزہ کتاب میلہ میں بک اسٹال لگانے والے حضرات انجمن ترقی و بقا اردو کے دفتر سے رجوع ہو سکتے ہیں۔ اس میلہ میں مصنفین بھی اپنی کتابوں کے سیل کے سلسلہ میں کونٹر حاصل کر سکتے ہیں۔ اردو میگزین کے مدیران سے بھی خواہش کی جاتی ہے کہ وہ اپنے میگزین کے فروغ اور ممبرشپ کے لیے اس میلہ میں کونٹر کے لیے ربط قائم کریں۔ مزید تفصیلات موبائل نمبر 9000747924 پر حاصل کی جا سکتی ہیں۔


Hyderabad news, old city news, hyderabad deccan old city news, news of old city

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں