عراق فوجی بھرتی مرکز پر خودکش حملہ - 13 ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-10

عراق فوجی بھرتی مرکز پر خودکش حملہ - 13 ہلاک

بغداد
(آئی اے این ایس/رائٹر)
بغدادمیں ایک خودکش بمبارنے فوجی بھرتی مرکزپرحملہ کرکے کم ازکم 13امیدواروں کوہلاک کردیا۔پولیس نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایاکہ کم ازکم30دیگرزخمی ہوئے۔حکومت نے صوبہ عنبرمیں القاعدہ سے وابستہ عسکریت پسندوں سے مقابلہ کیلئے عام شہریوں سے والینٹرس کی حیثیت سے کام کرنے کی اپیل کی تھی جس کی جواب میں کافی تعدادمیں امیدواراپنانام رجسٹرکروارہے تھے۔یہ عمل مثنی ایرفیلڈمیں جاری تھاجواب دارالحکومت میں عراقی فوجیوں کے زیراستعمال ہے۔اس حملہ کی ذمہ داری ہنوزکسی تنظیم یاگروپ نے قبول نہیں کی ہے۔اس حملہ سے ایک روزقبل وزیراعظم نوری المالکی نے عراق میں القاعدہ کاصفایاکردینے کاعہدکیاتھا۔منگل کوٹیلیویژن پرایک خطاب کے دوران انہوں نے فلوجہ سٹی پرقابض سنی مسلمانوں کے خلاف فتح کی توقع بھی ظاہرکی تھی جبکہ عراقی فوجی ا ن کے خلاف ایک بڑی کارروائی کی تیاریاں کررہے تھے۔آئی اے این ایس نے اس واقعہ کی اطلاع دیتے ہوئے ہلاکتوں کی تعدادکی توثیق کی تاہم یہ وضاحت بھی کردی کہ اموات کی تعداد میں اضافہ کااندیشہ ہے۔زخمیوں کوفوجی گاڑیوں اورایمبولنس کے ذریعہ کئی مختلف ہاسپٹلس میں منتقل کیاگیاہے۔
Suicide bomber kills 13 Iraqi army recruits in Baghdad

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں