ریاست کے 70 فیصد عوام کا نعرہ سمکھیا آندھرا - جگن موہن ریڈی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-13

ریاست کے 70 فیصد عوام کا نعرہ سمکھیا آندھرا - جگن موہن ریڈی

صدر وائی ایس آرکانگریس پارٹی جگن موہن ریڈی نے کہاکہ آنجہانی چیف منسٹرڈاکٹروائی ایس راج شیکھرریڈی کی موت کے ساتھ ہی فلاحی ا قدامات اوراقدارپرمبنی سیاست کاخاتمہ ہوگیا۔انہوں نے کہاکہ موجودہ سیاست دان موقع پرست اورخودغرض ہیں جس کی وجہ سے ریاست کوتقسیم کیاجارہاہے۔چتورکے گڈی پالامقام پربڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ چندسیٹوں کیلئے قائدین عوام کے جذبات اوران کے احساسات کونظراندازکررہے ہیں۔انہوں نے اپنے والدآنجہانی وائی ایس آرکی ستائش کرتے ہوئے کہاکہ وہ سیاسی دابستگی،علاقائی حدوداورذاتی مفادات سے بالاترہوکرخدمات دیتے تھے اورانہوں نے کئی فلاحی اسکیمات کاآغازکیاتھاجس سے سماج کے ہرطبقہ کوقائدہ ہوا۔ان کامقصدہمہ جہتی ترقی تھا۔ان کے اس نظریہ کے باعث کوئی بھی علیحدہ ریاست کی بات نہیں کرتاتھا۔انہوں نے الزام لگایاکہ صدرتلگودیشم چندرابابونائیڈوکی حمایت سے کانگریس نے ریاست کو غیرجمہوری طریقہ سے تقسیم کرنے کافیصلہ کیاجبکہ کپم تاسریکاکلم70فیصدآبادی سمکھیاآندھراکانعرہ لگارہی ہے۔

Jagan raised Samaikyandhra slogans

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں