شہری حقوق بل کی آئندہ پارلیمانی اجلاس میں منظوری متوقع - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-23

شہری حقوق بل کی آئندہ پارلیمانی اجلاس میں منظوری متوقع

مرکزی وزیر وی نارائنا سوامی نے آج کہاکہ وقت مقررہ پر اشیاء کی ڈیلیوری اور خدمات اور ان کے شکایتوں کی سماعت سے متعلق شہری حقوق بل آنے والے پارلیمنٹ کے اجلاس میں منظور کرلیا جائے گا۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے دفتر وزیراعلظم کے مملکتی وزیر نے کہاکہ یہ بل آئندہ پارلیمنٹ کے سیشن میں منظور کیا جائے گا۔ نارائن سوامی نے کہاکہ یہ بل خدمات جیسے پاسپورٹس، ٹیکس ریفنڈ، پنشن اور شہریوں کی پیدائش اور موت کا سرٹیفکٹ کی مقررہ وقت پر راہمی کو یقینی بنائے گا۔ نارائن سوامی نے کہاکہ کوئی عہدیداران خدمات کو فراہم کرنے میں ناکام رہتا ہے تو اسے 250تا50ہزار روپئے کے درمیان جرمانہ عائد کرنے کی اس قانون میں تجویز ہے۔ نارائن سوامی نے کہاکہ اس طرح کا قانون پہلے ہی 14ریاستوں بشمول کرناٹک جہاں یہ سکلا اسکیم کے تحت جو پہلے سے روبعمل لائی جارہی ہے، بی جے پی کے بشمول اپوزیشن جماعتوں نے اس بل پر تنقید کی اور کہاکہ ریاستوں کو اس بل کو اپنانے پر زرو دینا وفاقی ڈھانچہ پر حملہ کے مترادف ہے۔ بل میں شرائط کے مطابق سرکاری ملازم کو سٹیزن چارٹر شائع کرتے ہوئے اشیاء اور خدمات کی فراہمی کی مدت کے بارے میں معلومات فراہم کرنا ہوگا اور بل کی شرائط کی عدم تکمیل پر شکایات کی یکسوئی کے نظام کی گنجائش فراہم کی گئی ہے۔ مجوزہ قانون کی نگرانی محکمہ انتظامات اصلاحات اور عوامی شکایات کرے گا اور خدمات کی مقررہ وقت میں فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے سرکاری حکام کو کال سنٹر، کسٹمر کیر سنٹر، ہلپ ڈسک اور عوام کی مدد کے نظام کو قائم کرنے کی بھی گنجائش فراہم کی گئی ہے۔ بل میں مرکز اور ہر ریاست میں عوامی شکایات کی سماعت کیلئے کمیشن تشکیل دینے پر بھی زور دیا گیا ہے۔

Civil rights bill in next parliamentary session

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں