آل انڈیا ریڈیو کی عربی سروس کی پہلی اناؤنسر سعودی خاتون کا انتقال - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-24

آل انڈیا ریڈیو کی عربی سروس کی پہلی اناؤنسر سعودی خاتون کا انتقال

آل انڈیا ریڈیو کی عربی سروس کی پہلی خلیجی اناوئنسر ماما اسما میڈیا میں نصف صدی کام کرنے کے بعد چل بسیں۔ ان کا پورا نام اسما محمد یوسف زعزوع تھا۔ ماما اسما کے نام سے مشہور تھیں۔ انہوں نے 1948ء سے 1958ء تک آل انڈیا ریڈیو عربی سروس میں اناؤنسر کی حیثیت سے کام کیا تھا۔ ان کے شوہر وہاں مترجم کے طور پر کام کررہے تھے۔ یہ سعودی عرب میں تیل کی دریافت سے پہلے کی کہانی ہے۔ ان کی بیٹی دلال عزیز ضیاء نے بتا یا کہ ان کی والدہ کسی درد اور تکلیف کے بغیر دنیا سے رخصت ہوئیں۔ وہ لوگوں سے ماما اسما کی تعبیر سن کر دلی خوشی محسوس کیا کرتی تھی۔ عمر کے آخری 4برس کے دوران کم گو ہوگئی تھیں۔ اپنی اولاد اور نواسے و نواسیوں سے بہت زیادہ مانوس تھیں۔ تربیت کے معاملے میں سخت گیر تھیں۔ اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کرتی تھیں۔ محلے کے ایک بچے سے گھر میں کام کر اتی تھیں اور اسے اپنے ساتھ دستر خوان پر بٹھا کر کھانا کھلا یا کرتی تھیں۔ میں نے ایک مرتبہ اس کی پٹائی کردی تھی جس مجھے اس لڑکے سے باقاعدہ معافی مانگنی پڑی۔ جنازے میں کثیر تعداد میں لوگ شریک ہوئے اور تمام حاضرین نے انہیں بہترین الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔

All India Radio arabic service first saudi announcer dead

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں