عامر خان کی فلم دھوم-3 نے پاکستان میں تمام سابقہ ریکارڈس توڑ دیے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-26

عامر خان کی فلم دھوم-3 نے پاکستان میں تمام سابقہ ریکارڈس توڑ دیے

کراچی
( پی ٹی آئی)
بالی ووڈ کے ممتاز اداکار و ہدایت کار عامر خان کی نئی فلم دھوم ۔3نے پاکستان میں اپنی ریلیز کے پہلے ہی ہفتہ کے اختتام پر آمدنی کے تمام سابق ریکارڈ توڑتے ہوئے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ حوصلہ افزا منظر نامہ نے بعض ملٹی پلیکز کو روزانہ 5شو کے اہتمام پر مجبور کردیا ہے۔ ملک کے سب سے بڑے اور گنجان آبادی کے حامل شہر کراچی میں دھوم 3کی نمائش 36سنیما گھروں میں پر ہورہی ہے اور پہلے ہی دن سے ان باکس آفس آمدنی 20بلین روپئے ہوئی ہے۔ گذشتہ ماہ پاکستانی فلم وار نے تمام سابق ریکارڈ توڑتے ہوئے نمائش کے پہلے ہی دن 11.4ملین روپئے کی آمدنی کی تھی۔ لیکن دھوم 3نے تو کمال کردیا۔ پاکستان کے بڑے فلمی تقسیم کاروں میں شامل ندیم منڈی والا نے بتا یا کہ دھوم 3نے 20ملین روپئے کماکروار کو بہت پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ دھوم ۔3نے فلم بینوں کو ایسا دیوانہ بنا رکھا ہے کہ بعض ملٹی پلیکش اپنے تمام اسکرینس پر صرف دھوم 3کی نمائش کررہے ہیں اور 5شوز کا اہتما م ہورہا ہے۔ پاکستانی فلم صنعت کی تاریخ میں یہ پہلا واقعہ ہے۔ اس میں شک و شبہ کی کوئی گنجائش نہیں کہ دھوم 3زبردست ہٹ فلم ہے اور یہ صرف اس وجہ سے ہے کہ یہ عامر خان کی فلم ہے اور اس کی تشہیر بڑے عمدہ طریقہ سے ہوئی ہے۔ کیپری سنیما کے منیجر عبد الحق نے بتا یا کہ پاکستانی فلم \"وار\" عید تعطیلات کے موقع پر ریلیز ہوئی تھی جبکہ دھوم 3معمول کے مطابق ویکینڈ پر ریلیز ہوئی ہے۔ حق نے بتا یا کہ فلم بین دھوم 3میں بے حد دلچسپی کا مظاہرہ کررہے ہیں اور فلم بینوں میں ہر عمر اور جنس کے افراد شامل ہیں۔ دھوم 3پاکستان میں ایسے وقت ریلیز ہوئی کہ لاہور ہائیکورٹ نے غیر قانونی طور پر در آمد ہ غیر ملکی فلموں کی نمائش پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ ندیم منڈی والا نے مزید کہا کہ دلچسپ بات یہ ہوگی کہ آخر تک فلم کتنی آمدنی کم کرتی ہے کیونکہ شاہ رخ خان کی فلم \"چینائی اکسپریس\"نے 100ملین روپئے کی آمدنی کے ساتھ ایک نیا ریکارڈ قائم کر رکھا ہے۔ ندیم منڈی والا نے کہا سال 2013ایکزیبٹرس اور ڈسٹریبیوٹرس کے لیے انتہائی نفع بخش سال رہا ہے۔ چینبلی ، میں ہوں شاہد آفریدی، وار، اور ہندوستانی فلموں چینائی اکسپریس اور دھوم 3کی یکساں کامیابی سے یہ بات ثابت ہوجاتی ہے کہ پاکستان میں ہندوستانی اور پاکستانی فلمیں پر دو سیمیں بقائے باہم کے اصول کو سچ ثابت کرسکتی ہیں۔
Aamir Khan's 'Dhoom 3' breaks all box office records in Pakistan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں