پرانے شہر کی خبریں - old city news 2 nov 2013 - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-02

پرانے شہر کی خبریں - old city news 2 nov 2013


hyderabad old city news - حیدرآباد پرانے شہر کی خبریں
2013-nov-02

منصف نیوز بیورو
آندھرا پردیش ہائیکورٹ جسٹس سی وی ناگرجنا ریڈی نے ریوینیو حکام کو ہدایت دی ہے کہ موسیٰ ندی کے کنارے واقع 70 جھونپڑیوں میں رہنے والوں کو زبردستی تخلیہ نہ کروایا جائے۔
رینا اور چند دوسروں نے محکمہ مال کی جانب سے تخلیہ کروانے کے اقدام کے خلاف ہائیکورٹ میں رٹ درخواست داخل کی تھی۔ ہائیکورٹ نے کہا کہ متبادل جگہ فراہم کیے بغیر ان کا تخلیہ نہ کروایا جائے۔

پریس نوٹ
آل انڈیا مسلم فرنٹ کے زیر اہتمام ایک جلسہ بعنوان "مسئلہ طلاق اور مسلم خواتین کا حق خلع" ہفتہ 2/نومبر کو 11 بجے دن اردو گھر مغل پورہ میں منعقد ہوگا۔ جس میں علما کرام اور دانشوران ملت مولانا سید صابر حسین عابدی ، مفتی محمد صادق محی الدین فہیم ، مولانا حافظ محمد عبدالرؤف حسامی اور جناب محمد مشتاق ملک مخاطب کریں گے۔ جنرل سکریٹری جناب غلام محمد نے خواتین و حضرات بالخصوص نوجوانوں سے شرکت کی گذارش کی ہے۔ خواتین کے لیے پردہ کا علیحدہ انتظام ہے۔

پریس نوٹ
بہادر یار جنگ میموریل سوسائٹی کے زیر اہتمام 3/نومبر بروز اتوار صبح ساڑھے دس تا دوپہر ایک بجے بہادر یار جنگ میموریل لائبریری واقع بی بلاک حافظ بابا نگر میں ڈاکٹر محمد وزارت رسول خان مرحوم بانی دکن میڈیکل کالج سابق رکن اسمبلی و چیرمین شاداں ایجوکیشن کا تعزیتی جلسہ منعقد ہوگا۔ جس کی صدارت ڈاکٹر قائم خان صدر مجلس بچاؤ تحریک کریں گے۔ مولانا حسین شہید نقشبندی معتمد سید غوث خاموشی ٹرسٹ کے علاوہ جناب ایم اے باسط سابق چیرمین اسٹانڈنگ کمیٹی بلدیہ ، طاہر غفاری و دیگر اکابرین مخاطب کریں گے۔ کنوینر محمد اعظم خان سکریٹری سوسائٹی کے بموجب اختتام جلسہ پر قرآن خوانی کا اہتمام کیا جائے گا اور نماز ظہر باجماعت ادا کی جائے گی۔

ek-tha-sardaar hyderabadi film
راست
حیدرآبادی ایکشن اور کامیڈی فلم 'ایک تھا سردار' عوام کے زبردست ہجوم اور اپنی کامیاب نمائش کے تیسرے ہفتہ میں داخل ہو چکی ہے۔
مینار فلم پروڈکشن کے بینر تلے بنائی گئی اس فلم کی کامیاب نمائش جاری ہے۔ فلم میں حیدرآبادی فلموں کے نامور اداکار محمد توفیق نے سردار کا مرکزی کردار نبھایا ہے۔ یہ فلم 1980 کے دہے کے ایک ایسے شخص پر مبنی ہے جو کئی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا لیکن پولیس کے ہاتھوں نہیں لگ رہا تھا۔ فلم میں سردار کے کردار کو محمد توفیق نے متاثر کن انداز میں نبھایا ہے۔ 'ایک تھا سردار' کے دیگر اہم اداکاروں میں مکیش رشی ، گلو دادا ، آر کے ماما ، عزیز ناصر ، اکبر بن تبر ، اقبال خان ، الطاف حیدر ، عائشہ جلیل ، شیوا ، نرسنگ یادو ، معین خاں اور حاجی کمال شامل ہیں۔ فلم کو کامیاب بزنسمین محمد توفیق نے پروڈیوس کیا ہے۔

Hyderabad news, old city news, hyderabad deccan old city news, news of old city

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں