پاکستان - 30 جولائی کو صدارتی انتخابات کرانے عدالتی حکم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-25

پاکستان - 30 جولائی کو صدارتی انتخابات کرانے عدالتی حکم

پاکستان سپریم کورٹ نے صدارتی انتخاب 30/جولائی کو کرانے کا آج حکم دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو نظرثانی شدہ شیڈول جاری کرنے کی ہدایت دی۔
مسلم لیگ این کے رہنما راجہ ظفر الحق انتخاب کی تاریخ تبدیل کرانے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع ہوئے تھے۔ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی اور عدالت نے حکم دیا کہ الیکشن کمیشن نظر ثانی شدہ شیڈول جاری کرے جس کے تحت کاغذات نامزدگی 24/جولائی کو جمع ہوں اور ان کی جانچ پڑتال 26/جولائی کو کی جائے۔ کاغذات نامزدگی کی واپسی 27/جولائی کو 12 بجے دن تک ہوگی اور اسی روز شام پانچ بجے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے۔ صدارتی انتخاب کے لیے رائے دہی 30/جولائی کو صبح 10 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک کرائی جائے۔ اس سے پہلے اٹارنی جنرل منیر اے ملک نے عدالت کو بتایا کہ 30/جولائی کو صدارتی انتخاب کرانے میں کوئی آئینی رکاوٹ نہیں ہے۔

SC orders presidential election on July 30

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں