کیشو راؤ - تلنگانہ راشٹریہ سمیتی کے جنرل سکریٹری مقرر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-19

کیشو راؤ - تلنگانہ راشٹریہ سمیتی کے جنرل سکریٹری مقرر

سینئر تلنگانہ وادی ڈاکٹر کے کیشور راؤ نے آج تلنگانہ بھون میں ٹی آر ایس کے قومی سکریٹری جنرل کے عہدے کی ذمہ داری سنبھالی لی۔ اس موقع پر پارٹی سربراہ کے چندر شیکھر راؤ، فلور لیڈر ای راجند، سینئر قائد این نرسمہا ریڈی کے علاوہ پولیٹ بیورو و ارکان قائدین کی کثیر تعداد موجود تھی۔ عہدے کی ذمہ داری سنبھالنے سے قبل کیشور راؤ اور چندر شیکھر راؤ نے پوجا کی اور ہندو رسم و رواج کیم طابق مراسم انجام دئیے۔ اس موقع پر ٹی آر ایس کارکن جئے تلنگانہ کے نعرے لگارہے تھے۔ دونوں قائدین نے تلنگانہ تلی اور پروفیسر جئے شنکر کے مجسموں کی گلپوشی کی بعد میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے چندر شیکھر راؤ نے کہاکہ کے کیشور راؤ ریاست کے ایک سینئر ترین قائد ہیں اور وہ پردیش کانگریس کے سابق صدر اور ورکنگ کمیٹی کے رکن رہ چکے ہیں۔ علیحدہ تلنگانہ مسئلہ پر انہوں نے ٹی آرایس میں شمولیت اختیار کی ہے۔ کے سی آر نے کہاکہ وہ کیشور راؤ کو ان کے مرتبہ کے لحاظ سے کوئی عہدہ تفویض نہیں کرسکتے کیونکہ اس کیلئے وہ خود کو بہت چھوٹا تصور کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ قومی سطح پر علیحدہ تلنگانہ کیلئے مہم چلانے کیشور راؤ کی خدمات حاصل کرنے کیلے انہیں قومی سطح کی سیاسی امور کمیٹی کا صدر نشین مقرر کیا گیا ہے۔ وہ اس کمیٹی کے ارکان کا انتخاب کریں گے۔ ان کی رہنمائی میں ٹی آرایس آگے بڑھے گی۔ قومی سطح پر مختلف جماعتوں سے بات چیت، قومی محاذ کی تیاری اور دیگر امور میں کیشور راؤ پارٹی کی نمائندگی کریں گے۔ انہوں نے بتایاکہ چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے حال ہی میں کیشوراؤ سے بات چیت کی ہے دیگر جماعتوں کے قائدین بھی کیشور راؤ سے ربط میں ہیں۔ کیشور راؤ نئی دہلی میں علیحدہ تلنگانہ کے حق میں باقاعدہ مہم چلائیں گے۔

Ex-Congress MP Keshav Rao takes over as Telangana Rashtra Samithi general secretary

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں